ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں چہلم کے موقع پر مجلس و ماتم کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران کووڈ 19 کے سلسلے میں جاری کی گئی حکومت کی گائیڈلائن پر پوری طرح عمل کیا گیا۔
جب چہلم اور مجلس کا آغاز ہوا تب مولانا مظاہر حسین نے مجلس کو خطاب کیا۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مظاہر حسین نے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔ مجلس کا اختتام ماتمی جلوس کے ساتھ ہوا۔
کریم الدین پور میں منعقد مجلس میں سوشل ڈسٹینسنگ اور سینیٹائزیشن کا پورا خیال رکھا گیا۔
بتا دیں کہ اسلامی سال کے دوسرے مہینے کی 20 تاریخ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں چالسواں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مئو میں شیعہ برادری کی جانب سے جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔
شیعہ برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ایسا کوئی بھی کام نہیں کریں گے جو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے خلاف ہو۔