ETV Bharat / state

Army Major Falls for Honey Trap لکھنؤ میں تعینات آرمی میجر ہنی ٹریپ کا شکار - نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن

لکھنؤ میں ہنی ٹریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک آرمی میجر اس کا شکار ہوا۔ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر میجر نے جمعرات کو مقدمہ درج کروایا ہے۔

Army Major Falls for Honey Trap in Lucknow

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:12 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آئے ہنی ٹریپ معاملے میں ایک لڑکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج میں تعینات میجر کو پھنسایا۔ جب میجر نے اپنی تمام ذاتی معلومات اس خاتون کے ساتھ شیئر کی تو اس نے اسے بلیک میل کرنا اور رقم کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ رقم دینے سے انکار پر خاتون نے میجر کے ساتھ ہونے والی ذاتی بات چیت کے بارے میں معلومات بھارتی فوج کی آفیشل میل آئی ڈی اور کچھ دوسرے لوگوں کو بھیجیں۔ میجر نے لکھنؤ کے کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فوج کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تلنگانہ کے بچپلے سے تعلق رکھنے والے میجر کے مطابق وہ لکھنؤ زون میں بھارتی فوج میں میجر کے عہدے پر تعینات ہے۔ اس دوران وہ NEET PG امتحان 2021 کی تیاری بھی کررہے تھے۔ دسمبر 2020 میں ایک خاتون ساکشی عرف چندنا جین سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں آئیں، اس نے خود کو تلنگانہ کے پنجہ گٹہ کا رہائشی بتایا۔ متاثرہ کے مطابق دونوں کے درمیان بات چیت کے دوران ساکشی کو معلوم ہوا کہ میجر NEET کی تیاری کررہے ہیں، تو اس نے نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (NBE) کے کچھ عہدیداروں کے ساتھ اپنے رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے نیٹ امتحان میں سیٹنگ کرواکر اچھے نمبرات دلانے کی بات کہی۔ میجر کے مطابق اس نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاتون دوست سے بات کرنا ہی بند کردیا۔

لکھنؤ میں ہنی ٹریپ کے شکار میجر کے مطابق کچھ وقت کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون نے ان سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا اور ان کی دوستی کو گہرے رشتے تک لے جانے کو کہا۔ میجر نے اپنی بیوی سے چل رہے طلاق کے کیس کی بات کہہ کر صرف دوستی تک رشتے کو محدود رکھنے کے لیے کہا۔ میجر نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا کہ اس دوران انہوں نے ساکشی کے ساتھ بہت سی ذاتی اور نوکری سے متعلق باتیں شیئر کیں۔ کچھ دنوں بعد ساکشی نے اس سے رقم کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ یہی نہیں جب میجر نے رقم دینے سے انکار کیا تو خاتون دوست نے میجر کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اور پیسوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھانے لگی۔

میجر نے بتایا کہ جب اس نے خاتون دوست سے تمام رابطہ ختم کر دیا تو اس نے کسی اور نام سے جعلی میل آئی ڈی بنا کر میجر سے متعلق خفیہ معلومات لوگوں کو بھیجنا شروع کر دیں۔ یہی نہیں اس نے فوج کی آفیشل میل آئی ڈی پر ای میل کر کے کہا کہ میجر غدار ہے اور میجر نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون دوست کے ساتھ بھارتی فوج اور سکیورٹی سے متعلق بہت سی معلومات شیئر کی ہیں۔ یہی نہیں، میجر پر 86 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا بھی الزام ہے۔ میجر کے مطابق وہ اس بارے میں شکایت لے کر لکھنؤ کے کینٹ تھانے گئے، جہاں ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ جس کے بعد بدھ کو عدالت کے حکم پر انہوں نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

کینٹ تھانہ انچارج راج کمار نے بتایا کہ لکھنؤ میں آرمی میجر ہنی ٹریپ کا شکار ہوا ہے۔ متاثرہ کا تعلق اصل میں تلنگانہ سے ہے اور وہ بھارتی فوج میں میجر کے عہدے پر تعینات ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی خفیہ معلومات ایک خاتون دوست نے سوشل میڈیا کے ذریعے لیک کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فوج کے اعلیٰ حکام کو مطلع کرنے کے بعد معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میرٹھ: ہنی ٹریپ کے ذریعے فوجیوں کو پھنسانے والے گروہ کا پردہ فاش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.