علیگڑھ : جسمانی تعلیم اور مختلف قسم کے کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ بچپن میں فطری طور پر بچے کھیل کود کے شوقین ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر تعلیم کے دوران ان کے شوق کے مطابق ان کو تربیت دی جائے تو یہ کھیل کود میں اچھا مظاہرہ کرکے اپنے والدین اور ملک کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی روشن کرتے ہیں۔
اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے دود پور کی رہائشی 20 سالہ اریبہ خان نے نئی دہلی میں منعقدہ قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں اتر پردیش مکس ٹیم ایونٹ میں ہریانہ کو شکست دے کر کانسی تمغہ حاصل کرکے اپنے خاندان اور ضلع کا نام ایک بار پھر روشن کیا یے۔
یہ چیمپئن شپ 21 اکتوبر سے 30 نومبر 2023 میں نئی دہلی میں شروع ہوئی تھی اریبہ نے مکس ٹیم ایونٹ (شاٹ گن) میں معراج خان کے ساتھ ہریانہ کی ٹیم کو 48 میں سے 45 پوائنٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، ہریانہ کی ٹیم کو کل 37 پوائنٹ ملے۔
واضح رہے اریبہ خان نے شوٹنگ میں تین گولڈ میڈل سمیت کل 6 میڈلس حاصل کر چکی ہیں۔ وہ گزشتہ 7 سالوں میں شوٹنگ کے 14 بین الاقوامی اور 7 قومی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہوں۔ ان مقابلوں میں اریبہ خان تین گولڈ، تین سلور اور دو براؤنز میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔
2024 اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنا اریبہ کا خواب ہے اور وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لئے روزانہ تین سے چار گھنٹے کی پریکٹس کرتی ہیں۔اریبہ خان کے والد خالد خان بھی شوٹر ہیں، وہ خود بھی اپنی بیٹی کو علیگڑھ شوٹنگ رینج میں پراکٹس کرواتے ہیں۔