لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے لکھنو میں ریاستی محکمہ آثار قدیمہ میں 12 جون سے 17 جون تک ریکارڈ کے انتظام اور تاریخی عمارتوں کی تحفظ پر ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ دفاتر کے ریکارڈ روم میں کام کرنے والے تقریباً 100 انچارج،ملازمین حصہ لیں گے۔
یہ اطلاع آج لکھنو واقع چھتر منزل دفتر میں ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ اوما دویدی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی پروگرام 12 جون کوصبح شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر مکل سنگھل، ڈائرکٹر جنرل نیشنل آرکائیوز، نئی دہلی، حکومت ہند، پرنسپل سکریٹری سیاحت و ثقافت، یوپی مکیش کمار میشرام، اسپیشل سکریٹری ثقافت امرناتھ اپادھیائے، ڈائریکٹر کلچر ششیر اور دیگر معززین موجود ہوں گے۔
اس تربیتی پروگرام میں ریسرچ اسکالرز موجود ہوں کل 40 نشستیں متعین کی گئیں ہیں انہیں تاریخی عمارتوں کی تحفظ اور دستاویز و تاریخ سے وابستہ مواد کو یکجا کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ اس سے ریاست کے الگ الگ اضلاع میں واقع تاریخی عمارتوں سے وابستہ تاریخی مواد کو یکجا کرنے اور اس کی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Students on Odisha Accident اوڈیشہ ریل حادثے کی ذمہ دار بی جے پی حکومت، اے ایم یو طلبہ
ذرائع کے مطابق ریاستی محکمہ آثار قدیمہ لکھنؤ میں 12 جون سے 17 جون تک، ریکارڈ کے انتظام اور تاریخی عمارتوں کی تحفظ پر ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ دفاتر کے ریکارڈ روم میں کام کرنے والے تقریباً 100 انچارج،ملازمین حصہ لیں گے۔طلبا و طالبات میں خوشی پائی جا رہی ہے۔