ETV Bharat / state

نوئیڈا: ایس او ایل میں آسامیوں پر جلد تقرری کی یقین دہانی - Appointments for teaching and non-teaching posts in SOL in Noida will be started soon

ڈی ٹی اے انچارج ڈاکٹر ہنسراج 'سمن' نے پروفیسر پانڈے کو بتایا ہے کہ اسکول آف اوپن لرنگ (ایس او ایل) میں گذشتہ تین دہائیوں سے اساتذہ کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔ یہاں اساتذہ کی 70 سے 75 فیصد سیٹیں خالی ہیں۔ ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی کوٹے کی پوسٹوں پر ابھی تک کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

Appointments for teaching and non-teaching posts in SOL in Noida will be started soon
ایس او ایل میں تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں پر تقرری جلد
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:10 PM IST

ڈاکٹر ہنسراج سمن کی سربراہی میں دہلی ٹیچر ایسوسی ایشن (ڈی ٹی اے) کے وفد نے اسکول آف اوپن لرنگ ( ایس او ایل) کے پرنسپل پروفیسر اماشونکر پانڈے سے ملاقات کی۔ اس دوران انہیں میمورنڈم اور مطالبہ نامہ سونپا گیا۔

ڈیمانڈ لیٹر میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس او ایل میں تدریسی اور غیر تدریسی آسامیوں پر تقرری کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔

ڈی ٹی اے انچارج ڈاکٹر ہنسراج 'سمن' نے پروفیسر پانڈے کو بتایا ہے کہ اسکول آف اوپن لرنگ (ایس او ایل) میں گذشتہ تین دہائیوں سے اساتذہ کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

اساتذہ کی تقریباً 80 آسامیوں پر تقرری ہونی ہے۔ یہاں اساتذہ کی 70 سے 75 فیصد سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں سے بیشتر عہدوں کا تعلق مخصوص زمرے سے ہے۔ ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی کوٹے کی پوسٹوں پر ابھی تک کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں ہر جگہ ٹیچرس کی تقرری ایڈہاک پوسٹوں پر کی گئی لیکن ایس او ایل میں نہیں، جس کی وجہ سے مخصوص امیدواروں کا بیک لاگ بڑھ گیا ہے۔

اسکول آف اوپن لرنگ کے پرنسپل پروفیسر پانڈے نے ڈی ٹی اے انچارج ڈاکٹر ہنسراج سمن کو یقین دلایا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کو روسٹر رجسٹر بھیجا ہے ۔ اس کے پاس ہو جانے پر فوری نان ٹیچنگ کی خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا اور غیر تدریسی عہدوں پر ترقی کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایس او ایل میں اساتذہ کی زیادہ عرصہ سے تقرری نہیں ہوئی ہے، اس عمل کو شروع کرنے کے لیے پہلے پوسٹوں کی تشہیر کرکے اسکریننگ اور اسکوٹنی کرنے کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:

ڈاکٹر پانڈے نے انھیں یہ بھی بتایا کہ پچھلی تین دہائیوں پرانے اساتذہ کی ترقیوں کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی تدریسی اور غیر تدریسی خالی جگہوں کا عمل بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا اور جو عہدے تشکیل دیئے گئے ہیں ان کی کیٹیگریز ہو گی۔ روسٹر کے مطابق ، آسامیوں کو بغیر کسی تاخیر کے پُر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.