ETV Bharat / state

پرندوں کی پیاس بجھانےکی اپیل

اب سے تقریباً 7 برس قبل پرندوں کی خدمت کے لئے ایک مہم اجمیر میں تصوف کا مرکز کہی جانے والی درگاہ خواجہ میعن الدین چشتی سے شروع کی گئی تھی۔ یہ مہم اب ملک کی معتدد ریاستوں سے ہوتی ہوئی اترپردیش کے بریلی پہنچی ہے۔

پرندوں کی پیاس بجھانےکی اپیل
پرندوں کی پیاس بجھانےکی اپیل
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 4:28 AM IST

پیاس کی شدت میں اضافہ ہونے کے سبب بےزبان پرندے بھی پانی کی تلاش میں پریشان ہونے لگتے ہیں۔ لیکن انسانیت کے علمبردار لوگ، خالق کائنات کی ہر مخلوق کی خاص فکر اور خیال رکھتے ہیں۔

سات برس قبل ایک مہم اجمیر سے شروع کی گئی تھی، جو اب بریلی تک پہنچ چکی ہے۔

پرندوں کی پیاس بجھانےکی اپیل

اب سے تقریباً 7 برس قبل پرندوں کی خدمت کے لئے ایک مہم اجمیر میں تصوف کا مرکز کہی جانے والی درگاہ خواجہ میعن الدین چشتی سے شروع کی گئی تھی۔ یہ مہم اب ملک کی معتدد ریاستوں سے ہوتی ہوئی بریلی پہنچی ہے۔

بریلی میں واقع تصوف سلسلہ کی خانقاہ عالیہ نیازیہ میں اجمیر سے تشریف لائے خادم سید خوشتر چشتی نے حاضری دی اور گرمی کے موسم میں پرندوں کی پیاس کی شدت کو ختم کرنے کے مقصد سے مکانوں، دکانوں اور رہائشی اور کاروباری مقامات پر مٹی کے برتن رکھنے کی اپیل کی۔

خادم خوشتر چشتی نے کہا ہے کہ ہمیں بےزبان پرندوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ انسانی فریضہ بھی اور ثواب بھی ہے۔ ہر انسان کو خالقِ کائنات کی مخلوق کر خاص خیال رکھنا چاہیئے۔

خالقِ کائنات نے تمام مخلوقات میں انسان کو سب سے افضل و اعلیٰ پیدا کیا ہے۔ صرف انسان ہی ہر مخلوق پر قادر ہے۔ لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بےزبان پرندوں کے لیے دانہ اور پانی کا انتظام کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے گھروں کی چھتوں پر مٹی کے برتن میں دانہ اور پانی رکھیں، تاکہ پرندے جب بھوک اور پیاس کی شدت محسوس کریں تو چھت پر آکر اپنی بھوک اور پیاس مٹا سکیں۔

خادم سید خوشتر چشتی اب تک راجستھان اور مہارشٹر کی ریاست کے علاوہ دہلی اور کولکاتہ سمیت 23 سے زائد شہروں میں سفر کرکے لوگوں سے گھروں کی چھتوں پر مٹی کے پیالے اور برتن میں دانہ اور پانی رکھنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ تاکہ گرمی کے دنوں میں بےزبان پرندوں کو راحت مل سکے اور انسانیت کا ایک خوبصورت پیغام بھی عوام تک پہنچے۔ یہ پیغام نہ صرف امت مسلمہ کے لیئے ہے، بلکہ دیگر قومیں بھی اس نیک کام سے عبرت حاصل کرکے انسانیت کی راہ میں اپنا تعاون کر سکتی ہیں۔ ان تمام کاوشوں کے ساتھ ساتھ یہ نیک کام نہ صرف زمانے کے لیئے ہے، بلکہ یہ ثواب ہے، یہ کام اللہ کی رضا کے لئے ہے۔ اللہ تعالیٰ خدمتِ خلق سے خوش ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب تک تقریباً 50 ہزار مٹی کے برتن اور پیالے پرندوں کی خدمت کے لیئے تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔ ہماری ”سرو دھرم ایکتا سمیتی“ نامی سوسائٹی اتحاد اور قومی یکجہتی کے لیئے کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.