ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسی میں گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کی نمائش کا اختتام

Annual Flower Show concludes at AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سید پارک میں منعقدہ دو روزہ سالانہ ’گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش‘میں گلستان سید نے تین ٹرافیاں اور وائس چانسلر لاج نے دو ٹرافی حاصل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 4:27 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سید پارک میں منعقدہ دو روزہ سالانہ ’گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش‘میں گلستان سید نے تین ٹرافیاں اور وائس چانسلر لاج نے دو ٹرافی حاصل کی۔ Body:دو روزہ سالانہ ’گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سید پارک میں منعقد کی گئی جو تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ پھولوں کی اس نمائش میں مختلف زمروں میں مجموعی طور سے 135 انعامات بشمول 46 اوّل انعامات، 48 دوم انعامات اور 41 سوم حوصلہ افزائی انعامات دیئے گئے۔

صالحہ فاروقی رننگ کپ فار دی کوئین آف دی شو، پروفیسر بی اے خان رننگ کپ فار بیسٹ روز اور پروفیسر سہیل احمد رننگ کپ فار ہائیسٹ پوائنٹ، گلستان سید کو دیا گیا، جب کہ وائس چانسلر لاج کو وائس چانسلر رننگ کپ فار کنگ آف شو، اور انشومن بنسل رننگ کپ فار بیسٹ سنگل ورائٹی آف کرسنتھیمم سے نوازا گیا۔ پی وی سی لاج ٹیم کو بی ایچ ہاشمی رننگ کپ برائے بیسٹ ڈبل کرسنتھیمم اور انجینئرنگ کالج ٹیم کو طاہر حسین (مما) رننگ کپ برائے بیسٹ کولیئس پیش کیا گیا۔

صفدر عباس میموریل رننگ کپ فار دی بیسٹ ایگزہیبٹ اِن کلاس جی، وکٹوریہ گیٹ نرسری کو پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر وضاحت حسین، سابق چیئرمین، شعبہ نباتیات، اے ایم یو نے اس موقع پر کہا کہ انواع و اقسام کے پھول قدرت کے تحفہ کی غمازی کرتے ہیں۔ مہمان اعزازی اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے کہا کہ گلستان سید میں منعقد ہونے والی یہ نمائش شائقین کے لئے باعث فرحت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم اقلیتی حقوق کے دن آج میرٹھ میں خصوصی تقریب کا اہتمام
ممبر انچارج لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی اس نمائش میں مختلف زمروں میں مجموعی طور سے 135 انعامات بشمول 46 اوّل انعامات، 48 دوم انعامات اور 41 سوم حوصلہ افزائی انعامات دیئے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کے ہمراہ پروفیسر انور شہزاد، جاوید سعید، ڈاکٹر سلمان خلیل، راجویر سنگھ، ڈپٹی کمانڈنٹ، آر اے ایف، پروفیسر ایس ایم جاوید اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.