ETV Bharat / state

اے ایم یو میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور اس کے زیر انتظام اداروں میں میڈیسن اور یونانی میڈیسن کی فیکلٹی کو چھوڑ کر یکم جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔ Announcement of winter vacation in AMU

Announcement of winter vacations in AMU
Announcement of winter vacations in AMU
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 10:23 AM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کنٹرول دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو اور اس کے زیر انتظام اداروں میں بشمول ملاپورم، مرشد آباد اور کشن گنج مراکز میں (میڈیسن اور یونانی میڈیسن کی فیکلٹی کو چھوڑ کر) یکم جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔ فیکلٹی آف میڈیسن اور یونانی میڈیسن کے تدریسی عملہ کی چھٹیاں یکم جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 اور 11 جنوری 2024 سے 20 جنوری 2024 تک 10 دن کے دو الگ الگ وقفوں میں منائی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان یونیورسٹی ارباب مجاز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اے ایم یو میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اے ایم یو میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:

مجاز کا لکھا ہوا ترانہ اے ایم یو کی شان اور پہچان ہے

ایم بی بی ایس فرسٹ پروف- بیچ 2023 کے طلباء کی تعطیلات اور بی ڈی ایس سال اول، بیچ 2023 اور سال دوم بیچ 2022 کے طلباء کی تعطیلات یکم جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 تک رہیں گی۔ بی ڈی ایس سال سوم، بیچ 2021 کے طلباء کی تعطیلات 3 جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 تک ہوں گی، جب کہ بی ڈی ایس سال آخر بیچ 2020 کے طلباء کی تعطیلات 11 سے 20 جنوری 2024 تک رہیں گی۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں پری طب اور بی یو ایم ایس کے سبھی طلباء کے لیے موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2024 سے 10 جنوری 2024 تک رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.