ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے دھنورا تھانے 28 مارچ کو حکم سنگھ نام کے نوجوان کو چوری کے الزام میں عدالت کے حکم پر عارضی جیل بھیج دیا گیا۔
عارضی جیل جانے کے بعد ملزم حکم سنگھ نے بیماری کا بہانہ کیا جس کے بعد اسے یکم اپریل کو امروہہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جہاں سے وہ یکم اپریل کی رات پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔
اس معاملے میں ایس پی سنیتی نے غفلت برتنے کے الزام میں قیدی کی نگرانی میں تعینات کانسٹیبل اور ایس آئی کو معطل کردیا تھا اور پولیس نے فرار قیدی پر دس ہزار کے انعام کے ساتھ امروہہ دیہات پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا تھا۔
اس کو پکڑنے کے لئے5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں لیکن یہ پولیس کے ہاتھ نہیں آسکا لیکن سخت محنت کے بعد ملزم حکم سنگھ کو 5 اپریل کو گرفتار کیا گیا اور عدالت کے حکم سے دوبارہ عارضی جیل بھیج دیا گیا۔ جیل گئے دو دن ہی ہوئے تھے کہ آج اس نے جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس انتظامیہ کے افسروں میں اس قیدی کی خودکشی کی اطلاع کے بعد ہلچل مچ گئی۔
امروہہ ایس پی سنیتی کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے اور لواحقین کو آگاہ کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔