ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

پولیس چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ جس کے بعد بائیک پر سوار شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جنگل کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس بائیک پر سوار شرپسندوں کا پیچھا کرنے لگی۔

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں نیو منڈی پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم میں شاطر بدمعاش کو ٹانگ میں گولی لگی جبکہ دوسرا بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مظفر نگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

بدمعاش کے قبضے سے موٹرسائیکل طمنچہ کارتوس اور 73 ہزار کی لوٹی ہوئی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ زخمی بدمعاش پر ڈکیتی کے 10 مقدمات درج ہیں۔

دراصل معاملہ تھانہ نیو منڈی کے علاقہ قومی شاہراہ 58 پر باگوالی پولیس چوکی کا ہے۔

پولیس چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ جس کے بعد بائیک پر سوار شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جنگل کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس بائیک پر سوار شرپسندوں کا پیچھا کرنے لگی۔

اسی دواران پولیس کے ساتھ تصادم میں شاطر بدمعاش موہسن کو ٹانگ میں گولی لگی۔ گولی لگنے کے بعد موہسن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ زخمی بدمعاش کا دوسرا ساتھی جنگلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی شرپسند نے دن کی روشنی میں بھوپا روڈ پر واقع پٹرول پمپ سے لوٹ کا ارتکاب کرکے علاقے میں سنسنی پیدا کردی تھی۔

مظفر نگر ضلع میں زخمی بدمعاش کے خلاف ڈکیتی کے 10 مقدمات درج ہیں۔

بدمعاش کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، ایک پستول ، چار کارتوس اور 73 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

فی الحال زخمی شرپسند کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.