ETV Bharat / state

دانش کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:34 PM IST

سات جولائی کی رات دادری کے علاقے میں دانش نام کے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم روہت منرل کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دو ملزم ابھی تک مفرور ہیں، جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔

an accused involved in danish's murder has been arrested in noida
دانش کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے ایک پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلندشہر کے مالا گڑھ گاؤں کا رہنے والا دانش دہلی کے نیو اشوک نگر پولیس اسٹیشن سے عصمت دری کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند تھا۔ جیل سے پیرول پر باہر آنے کے بعد وہ واپس نہیں گیا اور پولیس سے چھپ کر دادری کے علاقے میں رہنے لگا۔

اس دوران اس نے اپنے ساتھی اور شاطر بدمعاش روہت عرف رکی کو فون کرکے دادری بلایا ۔7 جولائی 2021 کی رات دہلی کے براڑی کا روہت دانش سے ملنے دادری آیا اور اس دوران یہ لوگ ایک جگہ پر بیٹھے اور اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کھا پی رہے تھے۔

اسی دوران کسی بات پر جھگڑے کے بعد روہت غصے میں آگیا اور وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دانش پر فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتول دانش کے والد اقرار کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ فون کی کال ڈیٹیل سے پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:

زیر سماعت قیدی کے قتل کا ملزم نوین بالی پولیس ریمانڈ میں

پولیس نے چیکنگ کے دوران روہت عرف رکی کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان راکیش دوجانہ اور کلدیپ کی تلاش جاری ہے۔ دونوں ملزمان دوجانہ گینگ کے شاطر اور خونخوار قسم کے بدمعاش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.