عالمی سطح پر تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے جو مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ان کا پلازمہ دیگر معاؤن طریقہ ہائے علاج کے ساتھ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بہت کارگر ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے والے رضا کار کو صحت مند ہونا چاہیے، عمر 17 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور وزن اور قد کی مناسبت سے بدن میں خاطرخواہ خون موجود ہونا چاہیے۔
وائس چانسلر نے کہا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں صحت عملہ دن رات کام کر رہا ہے اور متاثرہ مریضوں کا تندہی کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے مریضوں کی طبی نگہداشت کے لیے ایل 2 اسپتال قرار دیا ہے۔ جہاں ابھی تک چالیس ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔