ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor on Udaipur Incident: اے ایم یو وائس چانسلر نے اُدے پور واقعہ کی مذمت کی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ 'اُدے پور قتل معاملے نے ملک کو حیرت و صدمے سے دو چار کیا ہے۔ Udaipur Murder Case

Udaipur
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 7:54 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ 'اُدے پور میں قتل کا معاملہ نہایت افسوسناک ہے۔ کچھ لوگ بنیادی اسلامی اصولوں کو سمجھے بغیر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں۔ کسی کی غلطی پر آپ دوسرے شخص کو سزا حقدار نہیں قرار دے سکتے۔ لوگ ایسے کام کر کے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی بھائی چارہ کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قتل جیسا قدم اٹھانا قابل مذمت ہے، نہ تو ملک کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ کوئی مذہب اس طرح کی تعلیم دیتا ہے۔ پروفیسر طارق منصور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور امن و امان برقرار رکھیں۔ انہوں نے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ Udaipur Murder Case Reprehensible

Udaipur
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز

واضح رہے کہ گزشتہ روز اُدے پور میں درزی کنہیا لال کا قتل کر دیا گیا تھا، جس کے سبب پورے راجستھان میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر اگلے 30 دنوں کے لیے پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی جودھپور دورہ درمیان میں چھوڑ کر جے پور واپس آ گئے ہیں۔ جے پور پہنچتے ہی انہوں نے اُدے پور واقعہ پر محکمہ داخلہ کی میٹنگ کی۔

اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا Ashok Gehlot on Udaipur Killing اور کہا کہ آج اُدے پور واقعہ پر ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پہلی نظر میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا۔ دونوں ملزمین کے دیگر ممالک میں رابطوں کی بھی معلومات منظر عام پر آگئی ہیں۔

اس واقعہ کا مقدمہ یو اے پی اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس لیے اب مزید تفتیش این آئی اے کرے گی، جس میں راجستھان اے ٹی ایس مکمل تعاون کرے گی۔ پولیس اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پوری ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائیں اور گڑبڑ پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ دوسری جانب اس قتل معاملے پر ہندو تنظیموں کی جانب سے کل (30 جون)جے پور میں بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.