ETV Bharat / state

اے ایم یو کے چار سکیورٹی گارڈوں کے لیے امدادی رقم کی منظوری - سکیورٹی گارڈ کو امدادی رقم

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے چار سیکیورٹی گارڈوں کے لیے 10۔10 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : May 5, 2020, 12:47 PM IST

واضح رہے دو روز قبل چار سکیورٹی گارڈ یونیورسٹی کی ڈیوٹی انجام دیتے وقت بس حادثہ میں معمولی طور سے اس وقت زخمی ہوگئے تھے، جب بس سے طلبا و طالبات کو چھوڑ کر واپس علی گڑھ آرہی تھے۔

یہ چاروں سیکورٹی گارڈ مجاہد علی، محمد سلیم، نعیم خان اور حامد علی اے ایم یو کے طلباء کو بسوں سے اس کے آبائی ضلع میں چھوڑنے کے بعد واپس علیگڑھ آرہے تھے، جب سیفئی (اٹاوہ) کے قریب ان کی بس ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

علیگڑھ پہنچنے پر اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ان کا علاج کیا گیا اور اس کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

انہیں کووڈ۔ 19 کے باعث قرنطینہ میں اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کی سفارش پر مذکورہ امدادی رقم منظور کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.