علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے فارنسک میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹر جتیندر کمار سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل کی۔Inquiry Committee on Dr Jitendra Kumar اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جے این ایم سی کے فارنسک میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹر جتیندر کمار سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جنہیں گزشتہ روز متنازع ریمارکس کے الزام میں یونیورسٹی انتظامیہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر معطل کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے لیے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ پروفیسر آر پی سنگھ، شعبہ نباتیات ہوں گے، جب کہ دیگر اراکین میں پروفیسر ایم اطہر انصاری، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، سنگیتا سنگھل، پروفیسر، شعبہ فزیالوجی شامل ہیں۔ کمیٹی کے کنوینر اسسٹنٹ رجسٹرار ڈیپارٹمنٹل انکوائری سیکشن ہوں گے۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ معاملے کے تمام پہلوؤں سے متعلق اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرے۔
واضح رہے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار نے دو روز قبل ایم بی بی ایس کے طلبہ کو پروجیکٹر پر ریپ آف ہسٹری کی تعریف پڑھاتے ہوئے ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں قابل اعتراض بیان دینے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جتیندر کمار کے خلاف سول لائن تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اے ایم یو انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کر معطل کر دیا تھا جس کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر جتیندر نے اے ایم یو وائس چانسلر کے نام معافی نامہ بھی دیا تھا۔