علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دواخانہ طبیہ کالج تقریباً 72 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت کے وائس چانسلر اور سابق صدر جمہوریہ ہند مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کے پیش کردہ نظریات اور مقاصد کے مطابق معیاری یونانی طب فراہم کرنے کے لیے ایک مرکز میں تبدیل ہوا تھا۔ دواخانہ طبیہ کالج نے Unani Tibbiya College Introduced a Toothpaste دانتوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے "پایوڈنٹ" نام کا ایک ٹوتھ پیسٹ بنایا ہے، جو دانتوں کی سب سے عام بیماری پائریا کا مؤثر علاج فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ مسوڑھوں سے خون بہنا، مسوڑھوں میں سوجن جیسے بیماری کا بھی مکمل علاج ہے۔ Unani Toothpaste Introduced دواخانہ طبیہ کالج کے مینیجنگ ڈائریکٹر توفیق احمد نے ٹوتھ پیسٹ سے متعلق بتایا۔ اس سے پہلے ہمارے پاس پائرین ٹوتھ پاؤڈر تھا لیکن وقت کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے پائرین ٹوتھ پاؤڈر کے فارمولے کو موڈیفائی کرکے تقریبا دس بارہ ادویات اس میں شامل کی گئی ہے۔ یہ یونانی کا پہلا ٹوتھ پیسٹ ہے۔ توفیق نے بتایا فی الحال اس کی دو مختلف پیکٹس ہیں جن کا وزن پچاس اور سو گرام ہے جو اگلے ہفتہ بازار میں آجائے گا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کچھ روز قبل اس ٹوتھ پیسٹ کے حوالے سے کہا کہ اے ایم یو طبیہ کالج نے یونانی طب کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ دوا ملک بھر میں ایک عام گھریلو پروڈکٹ کے طور پر جانی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Hepatitis disease ہیپاٹائٹس کے پانچ اقسام میں صرف 2 خطرناک ہوتے ہیں
پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ 'ایسے وقت میں جب لوگ بے تابی سے تمام گھریلو ضروریات کے لیے یونانی مصنوعات، خاص طور پر ادویات اور دیگر بیوٹی پراڈکٹس کی تلاش میں ہیں، تو یہ ٹوتھ پیسٹ ان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا جو دانتوں کے مسائل سے پریشان ہیں۔ تاہم انہوں نے دواخانہ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صارفین تک اس دوا کی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے اپنی قابل اعتماد اور ملک گیر مارکیٹنگ پر توجہ دیں۔