علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمز کمیٹی میں تقریبا 14 مختلف کلب ہیں جہاں کی ممبر شپ لینے کے بعد طلباء تعلیم کے ساتھ اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف کھیل کھیلتے رہتے ہیں اور مختلف ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرتے ہیں۔
اے ایم یو کی فٹ بال کلب کی ٹیم گزشتہ 20 برسوں سے مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ تو لے رہی ہے لیکن کسی بھی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی جس کے سبب وہ آل انڈیا فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی نہیں کر پا رہی تھی لیکن نئے سال کے ساتھ اے ایم یو فٹ بال ٹیم کا نیا سفر شروع ہوتا نظر ارہا ہے، تقریبا 20 سال بعد اے ایم یو کی فٹ بال ٹیم نے سینٹرل زون ٹورنامنٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا اور آل انڈیا فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جس کے لیے وہ آج جلندھر (پنجاب) کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
اے ایم یو فٹ بال ٹیم کے کپتان محمد دانش نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا ہم نے آل انڈیا یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں سینٹرل زون فٹ بال ٹورنامنٹ میرٹ میں کھیلا گیا جس میں ہمنے شرکت کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اے ایم یو فٹ بال ٹیم نے اس مقابلے میں چھ میچ جیتے اور صرف ایک میچ کو لوز کیا، انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کی فٹ بال ٹیم کی یہ زبردست کامیابی اے ایم یو کے لیے فخر کی بات ہے.
بحیثیت ٹیم کپتان ہم یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اے ایم یو کی فٹ بال ٹیم کے ہر ممبر نے اپنی بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا تھا میرے لیے فیصلہ کرنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے کہ کس کھلاڑی نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیم کا ہر ممبر اے ایم یو کے فٹ بال ٹیم کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کے عزم لے کر میدان میں اترا اور انہوں نے اپنے عزم و حوصلے سے اس حوالے سے کامیابی سے ہم کنار ہوئے، اے ایم یو ٹیم جب اپنا اے ایم یو ڈریس پہن کر میدان میں اترے تو ان کا عزم اور حوصلہ قابل دید تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے ایم یو فٹ بال ٹیم نے آل انڈیا کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے، ٹیم ائندہ دو تاریخ کو جلندھر (پنجاب) میں رپورٹنگ کرنی ہے، وہاں ہمارا لیگ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا ٹیم کہ ہوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس بار بھی اے ایم یو کی فٹ بال ٹیم کو زبردست کامیابی حاصل ہوگی۔
اے ایم اے فٹبال ٹیم کے ممبر عامر خان نے کہا کہ اے ایم یو فٹ بال ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 20 برس بعد اے ایم یو ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہے، انہوں نے کہا اس حوالے سے اے ایم یو فٹ بال ٹیم کا ہر فرد قابل مبارکباد اور قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنزیلہ خان بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل چیتنے کی خواہاں
کامیابی کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کہیں کمی نہیں ہوتی بات صرف عزم حوصلے اور لگن اور محنت کی ہوتی ہے اپ کے سمت میں کام کر رہے ہیں اور اپنے مقصد پر کتنی توجہ ہے، اپنی کمیوں کو جاننا اور ان کو دور کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس بار ہمنے بڑی کامیابی درج کی ہے اس کامیابی کو ایک یادگار بنایا جائے گا۔