ETV Bharat / state

سوامی نرسنگھانند کے متنازع بیان کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج - نرسنگھانند کے متنازعہ بیان کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی مولانا آزاد لائبریری سے ڈک پوائنٹ تک سوامی نرسنگھانند کے متنازع بیان کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا اور یونیورسٹی پراکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

سوامی نرسنگھانند کے متنازعہ بیان کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 9:22 PM IST

اکھل بھارتی سنت پرمپرا کے صدر سوامی نرسنگھا نند نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیا جس کے خلاف آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے ایک احتجاجی مارچ نکالا۔

اس مارچ میں بڑی تعداد میں طلبہ شامل رہے۔ طلبہ رہنما فرحان زبیری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد کسی بھی مذہب کے خلاف دیے جانے والے متنازع بیانات کے لیے ایک قانون بنائے تاکہ اس طرح کے بیانات کوئی بھی شخص کسی مذہب کے خلاف نہ دے سکے۔

فرحان زبیری نے اپنے خطاب میں کہا جب گائے کی حفاظت کے لیے قانون بن سکتا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون کیوں نہیں بن سکتا۔

طلبہ رہنما فرحان زبیری نے بتایا کہ ہمارے حضور کی شان میں نرسنگھانند نے جو اناپ شناپ بولا ہے اس کے خلاف ہم نے یہاں پر احتجاج درج کیا ہے اور صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔

جس میں درخواست کی ہے کہ اس انسان کو جلد سے جلد سخت سزا دینی چاہیے۔ فرحان زبیری نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف جو لوگ کسی بھی مذہب کے خلاف بولتے ہیں تو ان لوگوں کے خلاف ایک قانون بنانا چاہیے کیونکہ آپ جس مذہب کو مانتے ہیں اور کوئی شخص اس کے خلاف کچھ بولتا ہے تو آپ کو برا لگتا ہے۔

آپ اپنے غصے کو قابو نہیں کر پاتے ہیں تو حکومت کو اس پر ایک قانون بنانا چاہیے۔

سوامی نرسنگھانند کے متنازعہ بیان کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج
سوامی نرسنگھانند کے متنازعہ بیان کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سوامی نرسنگھا نند نے جو بیان دیا ہے جو ہمارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے۔ اے ایم یو کے طلبہ اس بیان سے کافی ناراض ہیں ان کو برا لگا ہے۔

انہوں نے اپنے احساسات کا اظہار صدر جمہوریہ کو میمورینڈم پیش کر کے کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس غلط اور متنازع بیان کے خلاف جلد سے جلد ایکشن لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.