ETV Bharat / state

Junaid Nasir Murder Case اے ایم یو طلبہ نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو پھانسی کا مطالبہ کیا - بھوانی قتل معاملہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے ہریانہ میں راجستھان کے دو مسلم نوجوان (ناصر اور جنید) کے قتل کے خلاف آج لائبریری سے باب سید تک کینڈل مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے سی ایم ) کو دیا، جس میں طلبہ نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو جلد از جلد پھانسی کا مطالبہ کیا۔ AMU students protest against junaid nasir murder case

اے ایم یو طلبہ نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو پھانسی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 9:54 AM IST

اے ایم یو طلبہ نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو پھانسی کا مطالبہ کیا

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ نے جنید اور ناصر قتل معاملہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے علیگڑھ ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا، جس میں انہوں نے ملزمان کو پھانسی، متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپئے اور کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل طلبہ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جو افسوس ناک ہے۔ اے ایم یو کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ ملک کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ طلبہ کا کہنا ہے پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر جلد قابو نہ پایا گیا تو وہ ان واقعات کے خلاف بڑا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

طلبہ کا کہنا ہے ناصر اور جنید کے قاتلوں کے حکومت سے تعلقات واضح ہیں، جس طرح سے بجرنگ دل مسلمانوں کا قتل کرتے آریے ہیں اس پر فوری روک لگنا چاہیے۔ صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم میں طلباء کا مطالبہ ہے کہ دونوں قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے، متاثرہ خاندان کو پچاس لاکھ روپے اور سرکاری نوکری دی جائے۔ طلباء نے سوال پوچھتے ہوئے کہا بھارت آئین سے چلے گا؟ عوام کو تحفظ پولیس فراہم کریں گی؟ ملزموں کو سزا عدالت سنائے گی یا یہ سارے کام گاؤں رکشہ کے نام پر بجرنگ دل کریں گی۔ ماب لنچنگ سے واضح ہو رہا ہے کی مسلمانوں کو گاوں رکشہ کے نام پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملک میں اقلیت کے خلاف جس طرح کا ماحول بنا دیا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Junaid Nasir Murder Case ناصر اور جنید کے قتل کے خلاف اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ

اے ایم یو طلباء کے کینڈل مارچ کے پیش نظر علیگڑھ انتظامیہ نے باب سید پر پولیس کو تعینات کر دیا تھا۔ موقع پر موجود علیگڑھ ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) نے بتایا کہ طلبہ نے کینڈل مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس کو صدر جمہوریہ تک پہنچا دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.