ETV Bharat / state

AMU Students Protest: اے ایم یو اور جامعہ کے فنڈ کی کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 1:16 PM IST

اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فنڈ میں کٹوتی کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا۔ طلبہ نے جلد سے جلد دونوں یونیورسٹیوں کے فنڈ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ AMU Students Protest

اے ایم یو اور جامعہ کے فنڈ کی کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

علیگڑھ: اتر پردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فنڈ میں کٹوتی کے خلاف کیمپس میں احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ڈپٹی پراکٹر کو دیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ہر سال مرکزی یونیورسٹیز کو کیمپس ڈیولپمنٹ، لیباریٹری وغیرہ کی سہولیات کو درست کرنے اور تعمیر کے لیے گرانڈ دی جاتی ہے، جس کو ترقیاتی فنڈ کہا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ہر سال ملنے والے ترقیاتی فنڈ میں گزشتہ پانچ برسوں سے تخفیف کی جا رہی ہے۔ AMU and Jamia University Fund Cuts

مرکزی حکومت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو دیا جانے والا ڈیولپمنٹ فنڈ میں گزشتہ پانچ برسوں سے مستقل تخفیف کی جارہی ہے۔ تعلیمی سال 2017 -18 میں 62 کروڑ سے موجودہ تعلیمی سال 2022-23 میں محض تقریبا 9 کروڑ روپئے ہی رہ گئے اور دیگر یونیورسٹی کے فنڈ میں بھی کٹوتی کی گئی ہے جس کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء اور طلباء رہنماؤں نے یونیورسٹی باب صدی پر احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فنڈ کو جلد سے جلد بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

یونیورسٹی فنڈ کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اے ایم یو کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے فنڈ کی کٹوتی پر بھی طلبہ نے افسوس ظاہر کیا اور جلد سے جلد دونوں یونیورسٹیوں کے فنڈ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ طلباء نے صدر کے نام ایک میمورنڈم بھی پراکٹر کو پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے فنڈز پہلے کی طرح دینے کا مطالبہ حکومت سے کیا۔

طلبہ رہنما عارف تیاگی نے کہا کہ 'حکومت نے مرکزی یونیورسٹیوں کے فنڈز میں کٹوتی کی ہے، جس سے حکومت کی کرپٹ ذہنیت کا پتہ چلتا ہے ماضی کی طرح اس بار فنڈ میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے جو طلباء کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو اور جامعہ سمیت تمام یونیورسٹیوں میں زیادہ تر مسلم کمیونٹی کے لوگ پڑھتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت نے فنڈ میں کمی کی ہے۔ اسی مسئلہ کو لے کر اے ایم یو کے طلبہ نے کیمپس میں زوردار مظاہرہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر کو سونپا ہے، جس میں انہوں نے پہلے کی طرح فنڈنگ ​​کا مطالبہ کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: AMU Students Protest for Campus Security and Safety: اے ایم یو طلباء کا زبردست احتجاجی مارچ، انتظامیہ کے خلاف کی نعرے بازی

طلبہ کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فنڈ میں کٹوتی اس کئے کر رہی ہے کیونکہ اے ایم یو کے نام میں مسلم اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نام میں اسلامیہ ہے اور وہی بی ایچ یو کے فنڈ کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے ساف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کا سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ بے بنیاد ہے غلط ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا اگر جلد سے جلد اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فنڈ کو بڑھایا نہیں گیا تو ہم جلد انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (MHRD) کا گھیراؤ کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.