ETV Bharat / state

آغاز تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں میں لحاف تقسیم - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی کے سابق طلبا رہنما کی تنظیم 'آغاز' کے زیر اہتمام ضرورت مندوں میں لحاف تقسیم کیے گئے۔

amu students distributed blanket of needy in aligarh
آغاز تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں کو لحاف تقسیم
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 5:19 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں کے ذریعے ضلع علی گڑھ کے آس پاس کے علاقوں میں غریب اور ضرورت مندوں کو ضرورت کے حساب سے اشیاء دستیاب کرائے گئے۔

موسم سرما کے مدنظر اے ایم یو سابق طلبہ کی تنظیم آغاز کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے باب صدی پر مفت لحاف تقسیم کئے گئے، جس میں یونیورسٹی کیمپس کے آس پاس رہ رہے غریب اور ضرورت مندوں نے مفت لحاف حاصل کیے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نجم خلیق نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی کے طلبہ کا اچھا قدم ہے کہ وہ غریب اور ضرورت مندوں کو مفت لحاف تقسیم کر رہے ہیں تا کہ یہ لوگ موسم سرما با آسانی گزار سکیں۔

اس تنظیم نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی علی گڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں مفت کھانا تقسیم کیا تھا اور اب صد سالہ تقریبات کے موقع پر یہاں پر خواتین اور ضرورت مندوں کو مفت لحاف تقسیم کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق سیکرٹری شاہزیب نے بتایا کہ یہ میری اور میرے بھائیوں کی ایک تنظیم ہے، جس کا نام آغاز ہے۔

ہم لوگ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریبات کے موقع پر غریب اور ضرورت مندوں کو مفت لحاف تقسیم کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ہم لوگوں نے رات میں جا کر جو غریب لوگ ہیں، جن کے پاس گھر نہیں ہیں، جو لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں، ہم نے اپنی کار میں لحاف اور کمبل لے جاکر ان کو تقسیم کئے اور آج یہاں پر ہم لوگ مفت لحاف تقسیم کر رہے ہیں۔

مجھے بہت فخر ہوتا ہے کہ ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہیں، ہم لوگوں کو اس لائق بنایا کہ ہم لوگ آج اس کام کو انجام دے رہے۔

آغاز تنظیم کے صدر عابد اشرف نے بتایا کہ آغاز تنظیم کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک چھوٹا سا پروگرام رکھا گیا ہے، جس میں ہم غریبوں اور ضرورت مندوں کو مفت میں لحاف تقسیم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

صدی تقریبات کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی اپیل

آغاز تنظیم کے اس پروگرام میں یونیورسٹی کے طلبہ اور طلبہ رہنما کے ہمراہ پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی اور ڈاکٹر نجم خلیق نے بھی لحاف تقسیم کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.