ETV Bharat / state

AMU Students Protest Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف اے ایم یو طلبا کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نُپور شرما کے خلاف احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیج کر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ AMU students demand arrest of Nupur Sharma

students demand arrest of Nupur Sharma
اے ایم یو طلباء کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 8:18 PM IST

علیگڑھ: بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما کی جانب سے شان رسالتﷺ کی شان میں گستاخی اور واقعہ معراج کے تعلق سے نازیبا تبصرہ کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا نے احتجاجی مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ انتظامیہ کو سونپا ہے جس میں 48 گھنٹوں میں نُپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری مطالبہ کیا گیا۔ Demand the Arrest of Nupur Sharma

اے ایم یو طلباء کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک ٹی وی چینل پر بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما نے حضرت محمد ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ملک و بین الاقوامی سطح پر زبردست احتجاج ہوا۔ ایک جانب جہاں ملک بھی میں مظاہرے ہوئے وہیں دوسری جانب خلیجی ممالک نے بھی غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے ملک میں بھارتی سفیروں کو طلب کر لیا تھا۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ کمان نے نُپور شرما اور نوین جندل کو پارٹی سے معطل کردیا۔

students demand arrest of Nupur Sharma
صدر جمہوریہ کو نُپور شرما کی گرفتاری کے مطالبے کا میمورنڈم

اب نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں بھی طلبا نے نُپور شرما کے خلاف احتجاجی مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ انتظامیہ کو سونپا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نُپور شرما کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے۔

سابق ترجمان نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کے مارچ کو علیگڑھ کلکٹریٹ سے پہلے ہی باب سید پر اے ایم یو پروکٹوریئل ٹیم اور علیگڑھ پولیس نے روک لیا۔ طلبا نے یونیورسٹی، مولانا آزاد لائبریری، کینٹین سے علیگڑھ کلکٹریٹ تک احتجاجی مارچ نکال کر علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مارچ کے دوران طلبا نے نُپور شرما کے خلاف نعرے بازی کی۔ باب سید پہنچ کر طلبا نے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو ایک میمورنڈم (نُپور شرما کی 48 گھنٹوں میں گرفتاری سے متعلق) صدر جمہوریہ کے نام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.