علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ نے 'سلی ڈیل ایپ' اور ایپ بنانے والوں کے خلاف آج احتجاج کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ صدر جمہوریہ کے نام یونیورسٹی پراکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
طلبہ نے سلی ڈیل ایپ کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف موجودہ حکومت مسلم خواتین کی تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب مسلم خواتین کو کپڑوں کے مانند فروخت کرنے والے ایپ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔
- مزید پڑھیں:آشیش کے ابّا جان کومودی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے: اویسی
احتجاج میں شامل کچھ طلبہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک میں مسلمانوں اور اسلام کی غلط تصویر پیش کرکے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان ناپاک لوگوں کی ناپاک کوشش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔