علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور اے ایم یو طلبہ کے مابین لڑائی کا سی سی ٹی وی کیمرے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ٹراما سینٹر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئے ویڈیو میں اے ایم یو کے ڈاکٹرز اور طلبہ باہم دست و گریباں نظر آ رہے ہیں۔
فی الحال ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے کسی عہدیدار کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال بات چیت چل رہی ہے۔ جلد ہی سب کچھ سامنے آ جائے گا کہ ہم لوگوں نے کیا طے کیا ہے اور کیا کریں گے؟
وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا رہا ہے کہ طلبہ اور ڈاکٹروں کے مابین لڑائی ہورہی ہے جس میں ڈاکٹر بھی طلبہ کو مار رہے ہیں۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج پر موجود اطلاع کے مطابق کچھ بی اے کے طلبہ جنہیں جونیئر اور سینئر کا ادب نہیں معلوم ہے، نے میڈیکل کالج میں اپنے آٹھ سے دس سال سینیئرز کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ انہیں پتہ نہیں ہے کہ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹر ان کے سینئر ہیں اور وہ بھی اے ایم یو کے ہی طلبہ ہیں"۔
مزید پڑھیں:جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی پر اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال
پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ''اے ایم یو اپنی تہذیب و ثقافت کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، لیکن حیرت کی بات ہے کہ کچھ سینئر طلبہ جونئیر ڈاکٹروں پر گالی گلوچ کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے سماج دشمن عناصر کا ساتھ دے رہے ہیں جو بے حد شرم ناک ہے۔"