اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی تین رکنی ٹیم میں ارحم خان، حازق جمیل اور گیسو احمد نے فیکلٹی آف میڈیسن، ایف کے ایر لنگا یونیورسٹی انڈونیشیا FK Airlangga University, Indonasia کے زیر اہتمام 'ایونٹ فار انفیکشیس ڈیزیز'موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا اس ایوارڈ کے تحت ٹیم کو تین ملین انڈونیشین روپیہ کا کا نقد انعام دیا۔
واضح ہو کہ مقابلے میں حتمی پرزینٹیشن کے لئے 24 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی ٹیم نے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل 'انفیکٹی بوٹ ڈیجیٹل ریولوشن ان انفیکشیس ڈیزیز منیجمنٹ ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل 'انفکٹی بوٹ پیش کیا۔
یہ مقابلہ کووڈ وبا کی پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا گیا۔
دنیا بھر سے کئی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا تاکہ متعدد بیماریوں کی روک تھام تشخیص اور علاج کے بارے میں جدید خیالات پیش کیے جاسکیں۔
ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل 'انفکٹی بوٹ' ڈیزائن سپرنٹ کو جیوری نے بہت سراہا اور ٹیم نے متعدی امراض کے موضوع پر نتیجہ خیز بحث کی۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج طلبہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر راکیش بھارگوا (ڈین، فیکلٹی آف مڈیسن) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مختلف قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے جے این ایم سی کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دی۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں تمام آپریشن تھیٹر 4 اگست سے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
کووڈ کی دوسری لہر سے پیدا شدہ ہنگامی حالات میں نرمی آنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں تمام آپریشن تھیٹر 4 اگست سے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو: اعلیٰ صلاحیت کے آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح
جواہر لال نہرو میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مرحلہ وار پابندیاں ہٹائے جانے کی اجازت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔