ETV Bharat / state

Junaid-Nasir Murder Case ناصر اور جنید قتل معاملہ پر اے ایم یو طلباء رہنما کا کانگریس سے سوال - اے ایم یو طلبا کا احتجاج

ہریانہ میں راجستھان کے دو مسلم نوجوان (ناصر اور جنید) کے قتل کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء بڑی تعداد میں پھر سڑکوں پر اترے، کینڈل مارچ نکال کر ناصر اور جنید کے قتل معاملہ پر طلباء رہنما نے راہل گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔

اے ایم یو طلباء رہنما کا کانگریس سے سوال

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 8:01 PM IST

اے ایم یو طلباء رہنما کا کانگریس سے سوال

ناصر اور جنید کو انصاف دلانے کے لئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء ایک بار پھر سڑک پر اتر کر احتجاج کیا، یونیورسٹی لائبریری کینٹین سے باب سید تک کینڈل مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے سی ایم ) کو دیا جس میں طلباء نے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو جلد سے جلد پھانسی دینے اور ناصر اور جنید کے خاندان میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری اور پچاس لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔کینڈل مارچ میں شامل اے ایم یو طلباء رہنما حیدر علی نے صحافیوں کو بتایا ملک میں موب لنچنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں مسلم طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حیدر علی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مسلمانوں کو آزادی کے وقت جس اعتماد میں لے کر روکا گیا تھا وہی فیصلے کئے جا رہے ہیں، ہندوستان میں آج مسلمانوں پر جو بھی ظلم زیادتی کی جارہی ہے اس پر موجود حکومت خاموش ہے۔ ناصر اور جنید کے قتل پر کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کی خاموشی پر سوالات اٹھاتے ہوئے حیدر نے کہا ایک جانب کچھ روز قبل ہی راہل گاندھی نے بھارت جوڑوں یاترا نکالی اور دوسری جانب دو مسلم نوجوانوں کو نظر آتش کر دیا ہے، صرف اس شک میں کے انہوں نے گائے کا قتل کیا ہے جس پر کانگریس پارٹی خاموش ہے۔

کانگریس پارٹی اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کرتے ہوئے حیدر نے مزید کہا کہ جلد سے جلد اگر وہ ناصر اور جنید کے خاندان والوں کے ساتھ ہمدردی نہیں کرتے ہیں اور وہ اپنی خاموشی نہیں توڑ تے تو کانگریس مستقبل میں اپنے انجام کو دیکھے گی۔ ناصر اور جنید کے قتل کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے، مسلمانوں کی ناراضگی آگے بھی جاری رہی گی۔

مزید پڑھیں:Junaid Nasir Murder Case جنید اور ناصر قتل معاملہ میں آٹھ لوگ شامل تھے، ملزم نے اقرار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.