اطلاع کے مطابق اشرف علی کا تعلق بہار کے ضلع ارریہ سے ہے جو اے ایم یو کے سر سید ہال (ساؤتھ) مشتاق منزل میں رہتے تھے۔
اے ایم یو پراکٹر پروفیسر وسیم علی کے مطابق اشرف علی گزشتہ روز تقریباً تین بجے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے قریب موجود شمشاد مارکیٹ میں تھے جہاں کچھ طلبہ سے ان کی ملاقات اور سلام دعا ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں ہے اور اس کا موبائل بند جا رہا ہے۔
اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اے ایم یو طالب علم جس کا نام اشرف علی ہے جو بی اے (آخری سال) فارن لینگویج کا طالب علم ہے، گزشتہ روز دوپہر تقریبا تین بجے سے غائب ہے۔ اور اس کا موبائل بھی بند جا رہا ہے جس کی وجہ سے موبائل کو سرویلینس پر لگوا دیا گیا ہے۔
پروفیسر وسیم نے مزید بتایا کہ ابھی تک اس کی گمشدگی کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔ ہم لوگ اپنے سطح پر اس کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تھانہ سول لائن علیگڑھ میں تحریر بھی دے دی گئی ہے۔
اس کے خاندان اور رشتہ دار بھی سب لوگ اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا موبائل بند ہے۔
مزید پڑھیں:
ایس پی ارکان کے ہنگامے کے درمیان قانون ساز اسمبلی کی کارروائی ملتوی
اے ایم یو طلبہ رہنما فرحان زبیری نے بتایا کہ پولیس سے ہماری درخواست ہے کہ جلد سے جلد اشرف علی کو ڈھونڈے جو گزشتہ روز تقریباً تین بجے شمشاد مارکیٹ سے لاپتہ ہے اور ہم علیگ برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اشرف علی سے متعلق کسی کو بھی کہیں بھی کوئی معلومات حاصل ہوں تو وہ فوراً اے ایم یو پراکٹر دفتر یا شعبہ رابطہ عامہ کو اطلاع دیں۔