ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل (جے این ایم سی) کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے دو جونیئر ڈاکٹرز نے پروفیسرز پر دوبارہ جان بوجھ کر فیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
دراصل اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ایم ڈی فارما کولوجی کے دو جونیئر ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا الزام ہے کہ 'ان کو دوبارہ جان بوجھ کر فیل کیا گیا ہے اور دھمکی بھی دی جارہی ہے۔'
جونیئر ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے اس کی شکایت ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے کی ہے، جس کے بعد میڈیکل کالج کے پرنسپل دفتر کے سامنے ڈاکٹرز نے سماجی دوری اختیار کر تے ہوئے ریلوے بھوک ہڑتال پر گزشتہ پانچ روز سے بیٹھے ہیں۔
الزام لگانے والے دونوں ایم ڈی کے جونیئر ریزیڈنٹ ہیں، جس میں ایک کا نام ڈاکٹر سراج احمد اور دوسری کا نام ڈاکٹر تابندہ ہے۔
جونیئر ریذیڈنٹ ڈاکٹرز سراج احمد نے بتایا کہ 'پانچ دنوں سے ہم یہاں بھوک پڑتال پر بیٹھے ہیں، جس سے متعلق سننے میں آرہا ہے کہ وائس چانسلر کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ہم سے ڈین سر بھی ملے ہیں، پروکٹر سر بھی ملے ہیں اور پرنسپل سر سے ہم لوگ ملے ہیں۔'
سراج احمد کا کہنا ہے کہ 'سب کچھ چھوڑ کر ہم لوگ اتنی سردی میں لگاتار پانچوے دن بیٹھے ہیں۔ جو غلطی ہم نے نہیں کی، اس کی سزا ہم لوگ کاٹ رہے ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ جلد از جلد ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔'
آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر ہمزہ ملک نے بتایا کہ 'جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ فارماکولوجی کہ کچھ انا والے پروفیسر ہیں جمہوں نے بہترین امتحان کی کاپی لکھنے کے باوجود ہمارے جونیئر ریذیڈنٹ کو دوبارہ ناکام کر دیا ہے۔'
انہوں نے الزام لگایا کہ 'پروفیسر نے انہیں چیلنج کیا ہے کہ تمہارے کریئر کو برباد کر دیں گے، ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔'
آر ڈی اے کے سکریٹری ڈاکٹر محمد کاشف نے بتایا کہ 'ہمیں ڈیوٹی بھی کرنی ہوتی ہے، ابھی تک تو میں نے چھٹی لی ہوئی تھی لیکن آج سے ڈیوٹی کر رہا ہوں، ریذیڈنٹ اور آر ڈی اے کے ملازم ڈیوٹی کے بعد یہاں آ کر سردی میں سونے پر مجبور ہیں۔ اس بات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ آخر یہ حالات بنے ہی کیوں، کیا کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس سے ان حالات کو ٹالا جا سکتا تھا۔'