علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر سید محمد ہاشم کی سبکدوشی کے بعد اس عہدے پر محمد علی جوہر کا تقرر کیا ہے۔ Prof Mohammad Ali Jowhar Appointed Coordinator اس سے قبل وہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ پروفیسر جوہر اس وقت شعبۂ اردو کے سب سے سینئر استاد اور صدر شعبہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے اسی ادارے سے بی اے آنرز اور پھر ایم اے کی ڈگری امتیازی نمبروں اور گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی تھی۔ شبلی انعام سے بھی انہیں نوازا گیا۔ لکھنو کے ادبی ماحول ( ۱۹۰۱ ء تا ۱۹۵۰ ء ) پر انہوں نے ایم فل کا مقالہ تحریر کیا اور جعفر علی خاں اثر لکھنوی کی ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کی۔ ان کی کچھ کتابیں شائع ہوکر مقبول ہو چکی ہیں۔
ریاست اترپردیش اور بہار اردو اکادمی کے متعدد انعامات بھی انہیں مل چکے ہیں۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصانیف کے تراجم کی اسکیم پر بھی انہوں نے کام کیا ہے۔ AMU Prof Mohammad Ali Jowhar Appointed Coordinator of Urdu Departmentوہ علی گڑھ میگزین ۱۹۸۵ ء کے مدیر اور متعدد ہال میگزین کے نگراں بھی رہ چکے ہیں۔ رسالہ ’الا قربا‘ (اسلام آباد) اور ’فکر ونظر‘ (علی گڑھ) کی مجلس مشاورت سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
شعبہ اردو کے خبر نامہ ــ’’فتار‘‘ کے وہ پندرہ سال سے ایڈیٹر ہیں اور شعبہ اردو کی سوسالہ تاریخ اور خدمات سے تعلق ’رفتار‘ کا خصوصی شماره 500 صفحات کی ضخامت پر ان ہی کی ادارت میں ابھی شائع ہوا ہے۔ ان کے ساٹھ سے زائد مقالات ملک و بیرون ملک کے متعدد رسالوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ پروفیسر محمد علی جوہر ان دنوں محسن الملک ہال کے پرووسٹ بھی ہیں اور انتظامی امور کا گہرا تجربہ اور شعور رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اے ایم یو اردو اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری