علیگڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، علی گڑھ کے گزشتہ انتخابات 2013 میں ہوئے تھے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم سے 2022 میں انتخابات کروائے گئے جس کے نتائج کا اعلان آج سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کول سنجیو اوجھا (سی سی او، اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، علیگڑھ) نے کیا۔
اے ایم یو، اولڈ بوائز ایسوسی ایشن انتخابات کے نتائج میں جنرل سیکرٹری کی پوسٹ پر ڈاکٹر اعظم میر کو 1012 ووٹ سے کامیابی ملی جبکہ ان کے مخالفین احتشام الرحیم خان کو 2275 ووٹز حاصل ہوئے۔ AMU Old Boys Association Election Result Declared
جنرل سیکرٹری
ڈاکٹر اعظم میر خان - 3287
احتشام الرحیم خان - 2275
جوائنٹ سکریٹری (علی گڑھ)
شہباز خان (شبو) - 3277
سید وسیم احمد - 2174
جوائنٹ سکریٹری (علی گڑھ سے باہر)
اطہر ابراہیم خان - بلامقابلہ
جوائنٹ سیکرٹری (یوپی سے باہر)
احمد کلیم خان (شبو) - بلامقابلہ
اس کے علاوہ اولڈ بوائز ایسوسی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 25 ممبران کو بھی منتخب کیا گیا جس میں علیگڑھ سے باہر کے 10 اور 15 علیگڑھ کے رہائشی ممبران شامل ہیں۔ ڈاکٹر اعظم میر خان نے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، میں خود جنرل سیکرٹری اور تین جوائنٹ سکریٹری میں دو جوائنٹ سکریٹری بلامقابلہ اور ایک نے انتخابات میں اچھے ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں سے 15 علیگڑھ اور 10 علیگڑھ سے باہر کے ممبران نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
اعظم میر نے مزید بتایا کہ تقریبا 1200 ووٹوں سے ہمارا جوائنٹ سکریٹری جیتا ہے اور کوئی ممبر 1100 ووٹ سے کم سے نہیں جیتا میں خود 1012 ووٹ سے جیتا ہوں حالانکہ جو میرے خلاف انتخابات میں تھے وہ میرے سینئر ہیں بہت قابل احترام ہیں میرے لئے میں چاہتا ہوں وہ میری سر پرستی کریں۔ AMU Old Boys Association Election Result Declared
اے ایم یو کے سینئر المنائی محمد اسد خان نے اعظم میر اور ان کی کامیابی حاصل کرنے والی تمام ٹیم کو اولڈ بوائز لاج میں جا کر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقینا یہ اعظم میر اور ان کی ٹیم کی محنت اور ایمانداری کا ہی نتیجہ ہے کہ انہوں نے اچھے ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ شہباز خان (جوائنٹ سکریٹری) محمد عرفان (رکن، ایگزیکٹو کمیٹی) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ووٹ دینے والوں کا بھی شکر ادا کیا۔ AMU Old Boys Association Election Result Declared
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن انتخابات کے ووٹوں کی گنتی گزشتہ روز صبح 9 بجے علیگڑھ ایس ڈی ایم دفتر پر شروع ہوئی تھی جو آج شام مکمل ہوئی جس کے بعد ایس ڈی ایم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام ممبران کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے۔ اعظم میر اور ان کی ٹیم نے اے ایم یو اولڈ بوائز لاج میں آکر کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک میٹنگ بھی کی۔
واضح رہے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ طلبہ اولڈ بوائز کی ممبرشپ لیتے ہیں، جس سے دنیا میں موجود اولڈ بوائز سے رابطہ قائم رہتا ہے اور ایک دوسرے سے مشورہ کرتے رہتے ہیں۔ اے ایم یو کی تعلیمی سطح پر جو کمیاں ہیں ان کو دور کرنے کے لیے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ بیرونی ممالک میں بھی ہیں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں اے ایم یو سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ طلبا یہاں پر آکر رکنیت حاصل کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے پوری دنیا کے اندر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ AMU Old Boys Association Election Result Declared
یہ بھی پڑھیں : Aligarh Muslim University اے ایم یو کے سوسابق طلباء مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلربنے