ETV Bharat / state

اے ایم یو: ڈاکٹر اعظم میر خان نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:24 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کورٹ کے سابق رکن اور اے ایم یو اولڈ بوائز الومنائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر اعظم میر خان نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اے ایم یو اولڈ بوائز الومنائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر اعظم میر خان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مرکزی یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ایک عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے۔ جہاں کے طلبہ دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، ساتھ ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں پیش پیش ہیں۔

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق عہدیداران اور طلبہ رہنما زیادہ تر سماج وادی پارٹی میں شمولیت حاصل کرکے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کرتے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور موجودہ رکن پارلیمان محمد اعظم خاں بھی ا سکی ایک اعلیٰ مثال ہیں۔

حالاکہ رواں برس اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق طلبہ عہدیداران اور طلبہ رہنماؤں نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں جیسے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، آزاد سماج پارٹی، پرگتی شیل سماجوادی پارٹی، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل میں بھی شمولیت حاصل کی ہیں۔

اے ایم یو کورٹ کے سابق رکن اور اے ایم یو اولڈ بوائز الومنائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر اعظم میر خان نے پیس پارٹی کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے ضلع پیلی بھیت سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر ضلع اور ریاست اتر پردیش میں کام کر رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی میں شمولیت حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ علیگڑھ تشریف لانے پر ڈاکٹر اعظم میر کا اولڈ بوائز لوج میں اے ایم یو کے اولڈ بوائز اور طلبہ رہنما نے خیر مقدم کیا۔

ڈاکٹر اعظم میر نے بتایا میں نے 16 ستمبر کو سماجوادی پارٹی میں شمولیت حاصل کی ہے اور جیسا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق عہدیداران، طلبہ رہنما اور عہدیداران ہمیشہ سیکولر سیاسی جماعتوں کو پسند کرتے آئے ہیں اور اسی میں شمولیت اور رکنیت لینا پسند کرتے ہیں۔

اسی لئے میں نے بھی سماج وادی پارٹی کا دامن پکڑا ہے اور ضلع پیلی بھیت سے آنے والے انتخابات میں رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر ناصرف ضلع پیلی بھیت بلکہ اتر پردیش میں رہ کر پارٹی کے لئے کام کر رہا ہوں۔

ڈاکٹر اعظم میر نے موجودہ بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں مہنگائی اور بے روزگاری گاری آسمان پر ہے۔

میں نے علیگڑھ اور لکھنؤ کو اسمارٹ سٹی کے نام پر کھدا ہوا دیکھا ہے، اسمارٹ سٹی کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ اتر پردیش کے لئے 2017 سے پہلے والی حکومت یعنی سماجوادی پارٹی ہی بہترین حکومت ہے جس کے لئے ہمیں موجودہ بی جے پی کی حکومت کو ہرانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.