علی گڑھ:اتر پردیش کے عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو کے سابق پرووائس چانسلر پروفیسر شمیم احمد کا انتقال 84 برس میں ہوگیا۔ انہیں یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔AMU Mourns Demise Of Former Pro Vice Chancellor
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ پروفیسر شمیم ہمدری اور نرمی کے جذبہ سے لبریز تھے اور دوسروں کے ساتھ رحمدلی اور شفقت کا معاملہ رکھتے تھے۔ طلباء انھیں بہت چاہتے تھے اور رفقاء اور ساتھی ان کا احترام کرتے تھے۔
پروفیسر محمد التمش صدیقی (ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) نے کہاکہ پروفیسر شمیم ایک لائق و فائق استاد تھے جنہوں نے ہم سب کے لئے ایک معیار قائم کیا۔ طلباء کی جگہ وہ خود کورکھ کر پیچیدہ موضوعات کو دلچسپ اور قابل فہم بنانے کے لئے اسباق کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔ ان کے انتقال سے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں رنج و افسوس کا ماحول ہے۔
ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل ، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) نے کہا کہ یونیورسٹی برادری پروفیسر شمیم کے سوگوار کنبہ کے دکھ میں شریک ہے اور ہم سب کو ان کی یادوں کو زندہ رکھنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Blind Student شکایت پر کارروائی نہ ہونے سے نابینا طالب علم پریشان
پروفیسر عبدالباقی (چیئر مین، شعبہ سول انجینئر نگ) نے بھی تعزیت پیش کی۔ اے ایم یو میں پروفیسر شمیم، انجینئر نگ وٹکنالوجی فیکلٹی کے ڈین اور سول انجینئر نگ شعبہ کے چیئر مین کے ساتھ ساتھ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔ ان کی اہلیہ پروفیسر حمیدہ احمد (شعبہ نفسیات) کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔