ETV Bharat / state

India Today Ranking : انڈیا ٹوڈے رینکنگ میں اے ایم یو میڈیکل کالج کی بہتری

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 8:57 PM IST

اے ایم یو کے میڈیکل اور ڈینٹل کالج دونوں انڈیا ٹوڈے 2022 کی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج گزشتہ سال یعنی 2021 میں 18 ویں پوزیشن پر تھا لیکنا س بار اسے 17واں نمبرملاہے جبکہ ذاکر حسین ڈینٹل کالج کو10 ویں پوزیشن ملی ہے۔

"انڈیا ٹوڈے رینکنگ 2022" میں اے ایم یو میڈیکل کالج ممتاز مقام پر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) کو حال ہی میں جاری "انڈیا ٹو ڈے رینکنگ-2022" میں ملنے والی بالترتیب 17 ویں اور 10 ویں رینک نے اس بات کی شاہد ہے کہ طبی تعلیم اور صحت خدمات کو وسعت دینے میں کسی قسم کی وبا اور نہ ہی تالا بندی کمزور کرسکی ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل اور ڈینٹل کالج دونوں "انڈیا ٹوڈے رینکنگ2021" کی درجہ بندی سے اوپر آگئے ہیں۔ جے این ایم سی گزشتہ سال یعنی 2021 میں 18 ویں پوزیشن پر تھا لیکن اس بار 17 ویں نمبر پر اور زیڈ اے ڈی سی پچھلے سال 11 ویں پوزیشن پر تھا لیکن اس بار 10 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سے متعلق کہا 'ہمارے ڈاکٹر دنیا کو درپیش صحت کے سب سے بڑے بحران کووڈ ۔19 سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اترپردیش اور آس پاس کی ریاستوں کے لوگ کفایتی علاج کے لئے اے ایم یو اسپتال میں علاج کے لیے آتے ہیں۔ جے این ایم سی اور زیڈ اے ڈی سی ملک کے عمدہ ترین اسپتالوں میں سے ایک ہیں"۔
پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین فیکلٹی آف میڈیسن) نے کہا کہ جے این ایم سی اور زیڈ اے ڈی کو بنیادی طور پر معیاری ڈاکٹر پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ پرنسپل، جے این ایم سی پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا "مشینوں سے لے کر میڈیکل پروٹوکول تک اور خاص طور سے تحقیقی دلچسپیوں کو آگے بڑھانے کے لیے جے این ایم سی ایک ممتاز ادادہ ہے"۔

پروفیسر راجندر کمار تیاری (پرنسپل، زیڈ اے ڈی سی) نے کہا "یہ رینکنگ بتاتی ہے کہ زید اے ڈی سی پیشہ ورانہ تعلیم وتربیت فراہم کرتا ہے اور معیانی تشخیص اور آزاد سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے"۔

مزید پڑھیں: AMU: غیر ملکی زبانوں کی اہمیت پر اے ایم یو میں آن لائن پروگرام

دوسری طرف اے ایم یو کا ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی بھی 'انڈیا ٹوڈے رینکنگ -2022" میں ملک کے تمام انجینئرنگ کالجوں میں 22 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہ 2021 کی درجہ بندی میں 23 ویں نمبر پر تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انجینئرنگ کالج کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ” ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی تحقیق و ترقی کا ایک مرکز ہے جس نے تدریس و تعلیم کے نئے مراکز کے ذریعے اپنے امتیاز کو برقرار رکھا ہے۔ ہمارے انجینئرنگ کالج کی رینکنگ میں مسلسل بہتری فیکلٹی ممبران اور طلباء کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہے۔

یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہمارے میڈیکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ کالجوں کی کامیابی میں طلباء، ریسرچ پبلیکیشنر، اکیڈمک پروڈکٹیوٹی، فیکلٹی ممبران، پلیسمنٹ اور تعلیمی کارکردگی کے معیار کا اہم کردار ہے۔ جو طلباء اس وقت اپنے 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، انہیں اے ایم یو میں میڈیکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ کورسز میں داخلے کو اپنا ہدف بنانا چاہیے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.