ETV Bharat / state

اے ایم یو :ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد کی تقریب ورچوئل طریقے سے منعقد - ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد کی تقریب ورچوئل

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال (جے این ایم سی ایچ) کے شعبہ امراض خواتین و زچگی کے 100 بستروں والے ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد تقریب ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی۔

ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد کی تقریب
ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد کی تقریب
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:18 PM IST

سو بستروں والے ایم سی ایچ ونگ کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا ونگ ان سبھی ماؤں کے نام وقف ہے جنہوں نے زچگی کے دوران اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالا ہے۔

یہ پروجیکٹ یونیورسٹی میں زیر عمل مختلف قومی و ریاستی پروجیکٹوں کے زریں سلسلہ کی ایک کڑی ہے، جس سے علاقہ کے مریضوں کو وسیع پیمانے پر فائدہ ہوگا۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کووڈ 19 کے وقت اے ایم یو کے طبی اور نیم طبی عملے نے شاندار طریقے سے کام کیا ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ہمیں ایک موقع فراہم کیا ہے کہ ہم علاج معالجہ کے نظام کو درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں بھی مواقع ہیں جنہیں ہمیں پہچاننا ہوگا اور اسی کے مطابق اپنی حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

تقریب کے مہمان اعزازی اور نیشنل اربن ہیلتھ مشن اور اترپردیش کی جنرل منیجر ڈاکٹر سؤپناداس نے اپنے خطاب میں اے ایم یو میں سبھی قومی پروگراموں کے کامیاب نفاذ کے لئے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آر آر ٹی سی، لکشیہ، ایم او سی، کینسر اسکریننگ کی ٹریننگ، آربی ایس کا ذکر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.