مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں محمد ہاشم، محمد یوسف شہریار، سید شازیہ حسین، اشرف علی، شہباز علی، محمد ریاض احمد اور نیہا گوتم کا نام شامل ہے۔
فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسرز نثار احمد خان نے ان طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عنقریب وہ ذرائع ابلاغ میں ایمانداری و اخلاقی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر نیہا گوتم، شہباز علی، اشرف علی اور محمد ریاض احمد کو چیک تقسیم کیے۔
صدر شعبہ پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ اے ایم یو ترسیل عامہ کے شعبہ نے میڈیا کو کئی نامور ہستیاں دی ہیں جو بی بی سی، الجزیرہ، انڈیا ٹوڈے، آج تک، اے بی پی نیوز، این ڈی ٹی وی، ٹی وی 18، آر 9، ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس، دا ہندو، انقلاب، راشٹریہ سہارا، ٹی وی 18، ای ٹی وی بھارت، پائنیئر، ٹائمز آف انڈیا، جاگرن گروپ، ہندوستان جیسے میڈیا اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترسیل عامہ شعبہ کو آوٹ لک کی تازہ رینکنگ میں بھارت میں ترسیل عامہ کی تعلیم کے میدان کا چوتھا سب سے بہترین ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر شافع قدوائی نے مذکورہ اسکالر شپ کے لیے ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔