ETV Bharat / state

جے این میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات بحال - او پی ڈی نیو بلاک

بڑی او پی ڈی جیسے میڈیسن، سرجری، امراض خواتین اور زچگی ان میں روزانہ 70 مریضوں کو دیکھا جائےگا اور جو بڑی سپر اسپیشلٹی او پی ڈیز جیسے نیوروسرجری، کارڈیولاجی وغیرہ میں 30 مریضوں کو ہر روز دیکھا جائےگا۔

جے این میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات بحال

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 3:42 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال میں او پی ڈی نیو بلاک کے ٹراما سینٹر میں مختلف شعبوں کی او پی ڈی خدمات بحال کر دی گئی ہے۔

اے ایم یو کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کا ایک بڑا ہسپتال ہے جہاں پر نہ صرف علیگڑھ بلکہ اس کے اطراف کے اضلاع اور دیہاتوں سے خاصی تعداد میں روزانہ مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔

اس کی خدمات بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم اب ان کے لیے آسانی ہوگی کیونکہ نئے شیڈول کے مطابق اب مختلف شعبوں کی او پی ڈی خدمات شروع کر دی گئی ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بتایا کہ 4 جنوری یعنی آج سے سبھی او پی ڈی کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں اور یہ فی الحال مرحلہ وار طریقہ سے کھولی جارہی ہے۔

بڑی او پی ڈی جیسے میڈیسن، سرجری، امراض خواتین اور زچگی ان میں روزانہ 70 مریضوں کو دیکھا جائےگا اور جو بڑی سپر اسپیشلٹی او پی ڈیز جیسے نیوروسرجری، کارڈیولاجی وغیرہ میں 30 مریضوں کو ہر روز دیکھا جائےگا۔

او پی ڈی میں مریضوں کو دکھانے کے لئے رجسٹریشن کا طے شدہ وقت صبح آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے ہوگا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ای این ٹی، پیڑیاٹرکس، ریڈیو ڈائیگنوز، آرتھوپیڑک سرجری، فیزیو تھیرپی، ڈرمالوجی، امراض دماغ، استھیولوجی، جنرل سرجری، جی ایس فالواپ کلینک، میڈیسن، میڈیسن فالواپ، کارڈیالوجی، ٹی وی و چیسٹ، پلاسٹک سرجری، امراض خواتین اور زچگی، اے این سی، ریڈیو تھراپی اور آپتھامولوجی میں او پی ڈی خدمات 24 ہر وقت بحال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات 2020: سیکولر روایات پر گہرا زخم

مذکورہ بالا سبھی شعبوں میں فیزیو تھریپی، استھیسیولوجی اور جنرل سرجری فالواب کلینک کو چھوڑ کر ہر دن زیادہ سے زیادہ 70 مریضوں کو ہی دیکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.