ETV Bharat / state

اے ایم یو ڈاکٹرز نے اسٹاف کی کمی پر وی سی کے نام میمورنڈم سونپا - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی کمی

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی کمی اور ورک لوڈ زیادہ ہونے کے ایشو پر ڈاکٹروں نے ایک میمورنڈم وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام دیا ہے جس پر اسپتال انتظامیہ غور و فکر کر رہا ہے۔

دیر رات اے ایم یو ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کی کمی پر ایک میمورنڈم سونپا

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 1:45 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے ڈاکٹرز نے دیر رات اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کو وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ اس دوران کچھ دیر کے لیے میڈیکل کالج کی ایمرجنسی خدمات کو بھی بند کیا گیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ملک کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں سے ایک ہے جہاں پر ناصرف ضلع علی گڑھ بلکہ اس کے قرب و جوار کے گاؤں دیہات اور اضلاع سے خاصی تعداد میں مریض علاج کے لئے روزانہ آتے ہیں۔

میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی کمی کے علاوہ علی گڑھ اور آس پاس کے علاقوں سے دن بدن ڈینگو بخار کے مریضوں کی تعداد میں ہورہے اضافہ کے سبب میڈیکل کالج میں ڈاکٹر پر ورک لوڈ بڑھ گیا ہے جس سے متعلق ڈاکٹرز نے دیر رات وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام پراکٹر کو میمورنڈم سونپا۔

دیر رات اے ایم یو ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کی کمی پر ایک میمورنڈم سونپا
دیر رات اے ایم یو ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کی کمی پر ایک میمورنڈم سونپا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دیر رات میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز نے مجھے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام ایک میمورنڈم دیا تھا جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ رواں برس میڈیکل کالج میں ایم ڈی اور ایم ایس کے داخلے میں تاخیر کے سبب میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی کمی ہے، جس کے سبب میڈیکل کالج میں موجود ڈاکٹرز پر ورک لوڈ زیادہ ہوگیا ہے۔ وہیں ایم ڈی اور ایم ایس کے آخری سال کے ڈاکٹرز کی تعلیم مکمل ہونے کے سبب وہ بھی جا چکے ہیں۔
پراکٹر محمد وسیم علی نے بتایا ڈاکٹروں کی کمی اور ورک لوڈ زیادہ ہونے سے متعلق ایک میمورنڈم دیا گیا ہے جس پر انتظامیہ غور و فکر کر رہا ہے جلد ہی اس کا حل نکال لیا جائے گا۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی سے بھی اس موضوع پر گفتگو ہوئی۔ دیر رات جب ڈاکٹرز پراکٹر کو وائس چانسلر کے نام اپنی پریشانیوں سے متعلق میمورنڈم دینے گئے تو اس وقت میڈیکل کالج کی ایمرجنسی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے سبب مریضوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع علی گڑھ کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل کالج سے مریض واپس جانا شروع ہوگئے تھے۔ وہیں، فی الحال میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی جانب سے ابھی کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.