کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے امتحانات اور داخلہ امتحانات کے سلسلے میں ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔
![اے ایم یو: امتحانات و داخلہ امتحانات کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-issue-helpline-numbers-for-examinations-01-7206466_30042020132641_3004f_01047_525.jpg)
وہیں اسسٹنٹ کنٹرولر محمد فیصل فرید نے امتحانات و داخلہ انتحانات کے سلسلے میں یہ ہیلپ لائن نمبر 9452040956 جاری کیا ہے۔
ساتھ ہی داخلہ جات شعبہ کی (یو ڈی سی) شاہین قریشی اور (ایل ٹی سی) صبیح احمد کی طرف سے یہ نمبر 05712700935 بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اے ایم یو کے کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ ندوی نے بتایا کہ مذکورہ افراد سے دیے گئے نمبروں پر دفتری اوقات میں فون کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
دوسری طرف دفتر رابطہ عامہ، اے ایم یو نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سال 2019.20 کے لئے سبھی جفت سمسٹر امتحانات کے آن لائن رجسٹریشن کا فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18 مئی اور رجسٹریشن سے کسی کورس کو ہٹانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2020 مقرر کی گئی ہے۔