علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر شیبا حامد اے ایم یو کی پہلی استاد ہیں، جن کو خواتین قومی تجارتی تنظیم ویمنس انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو ای سی سی آئی) میں نیشنل رورل ٹورازم کونسل کی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
WICCI کے چار سو سے زیادہ کونسل ہیں، جس میں ضلع اور ریاستی کونسل موجود ہیں۔ اس میں نیشنل کونسل فار رورل ٹورزم کے ممبر کے طور پر پروفیسر شیبا حامد کو مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو کے تمام اسکول حکومت سے تسلیم شدہ : اے ایم یو
پروفیسر شیبا حامد نے مزید کہا میں نے ہمیشہ سے اس بات کو اہمیت دی ہے کہ جو تعلیم اور صنعت میں خلا ہے اسے پر ہونا چاہئے اور یہ ایک ایسا فورم ہے جس میں زیادہ تر کاروباری اور پیشہ ور لوگ ہوتے ہیں۔ میرا WICCI میں ماہر تعلیم کی حیثیت سے جانا میرے خیال سے دونوں کے لئے فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ہماری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی اس سے کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہم ان کے ساتھ مل کر مختلف پروگرام کر سکتے ہیں، سیمینار اور ویبینار کر سکتے ہیں۔
پروفیسر شیبا نے کہا میں ایسا سوچتی ہوں کہ نہ صرف WICCI کو مجھ سے فائدہ پہنچے بلکہ WICCI سے ہماری اے ایم یو کو بھی بہت زیادہ فائدہ پہنچے۔ WICCI حکومت کی باڈیز اور اتھارٹیز کو پالیسی تشکیل کرنے کی سفارش کرتا ہے اور خواتین کاروباریوں کو آگے بڑھاتا ہے، جس سے ان کی نیٹ ورکنگ اچھی رہے تاکہ وہ نئے سے نئے کاروبار میں آگے آسکیں۔