کورونا وبا کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ابھی تک بند ہے اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات آن لائن طریقے سے کلاسیز اور امتحانات مین شریک ہو رہے ہیں۔
وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مندوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور دیگر کورسیز میں داخلے کے لیے امتحانات آف لائن کرنے جا رہا ہے۔
تعلیمی سال 2021-22 میں داخلے کے لیے اے ایم یو کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق یکم اکتوبر سے 6 اکتوبر تک یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور دیگر کورسیز کے داخلے امتحان کورونا گائید لائنز کے مطابق آف لائن منعقد کئے جائیں گے۔
![داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-entrance-exams-dates-announced-01-7206466_06092021151203_0609f_1630921323_747.jpg)
یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر فیصل فرید نے بتایا تعلیمی سال 2021-22 کے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور دیگر کوسیز کے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے 6 اکتوبر کے درمیان ہوں گے جس کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
فیصل فرید نے مزید بتایا ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردی کورونا گائیڈ لائنز کے مطابق ہی یونیورسٹی میں داخلہ امتحانات کرائے جائیں گے۔ سبھی امتحانات کے سینٹر پوری طرح سے سینیٹائزر کئے جائیں گے نیز سماجی دوری اور ماسک وغیرہ کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔
داخلہ امتحانات کی مزید معلومات کے لیے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com دیکھیں۔
کسی بھی قسم کے سوال کے جواب کے لیے دفتری اوقات میں ہیلپ ڈیکس نمبر 9105533111 یا ای میل آئی ڈی amu.admission@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔