علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اساتذہ کا یونیورسٹی ٹیچنگ اسٹاف کلب میں گزشتہ روز شام سات بجے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ملک کے حکمران جماعت (بی جے پی) کے دو عہدیداروں نوپور شرما اور نوین جندل کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی گئی اور ساتھ ہی کل یعنی آٹھ جون کو شام ساڑھے سات بجے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب سید تک ایک احتجاجی مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
واضح رہے کچھ روز قبل ہی یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے نپور شرما کے خلاف ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا تھا جس میں نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔