علی گڑھ: سلیکشن پروسیز، تعلیمی امتیاز، بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات، شخصیت کی نشو و نما، انڈسٹری ایکسپوزر اور پلیسمنٹ کے اعتبار سے ملک گیر سروے میں حکومتی منظوری یا الحاق رکھنے والے سرفہرست پانچ اداروں کے شعبہ جات میں اسے شامل کیا گیا ہے۔ شعبہ ترسیل عامہ نے حال ہی میں ایک جدید ترین فریک اینڈ ڈیبی اسلام آڈیٹوریم (Frank & Debbie Islam Auditorium) قائم کیا ہے جہاں تعلیمی مقصد سے فلموں کی نمائش کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تین کیمروں والا اسٹوڈیو بھی موجود ہے۔
شعبہ ترسیل عامہ کی چوتھی رینک پر فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے لیے رینکنگ اہم ہوتی ہے کیونکہ اس کی بدولت کالج اور یونیورسٹیاں ذہین اور سنجیدہ طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ اے ایم یو برادری کو اس بات پر فخر ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات بھارت میں علم کے اعلی ترین مرکز کے طور پر رینکنگ کے ساتھ اپنے امتیاز کو ثابت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور ریسرچ اسکالرز کو بہترین پیشہ ور بننے کی تربیت دی جارہی ہے۔
شعبہ ترسیل عامہ کے سربراہ پروفیسر پتاباس پردھان نے کہا کہ طلباء ماس کمیونیکیشن کی تعلیم کے لیے اے ایم یو کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ مختلف قومی اور بین الاقوامی سروے میں ہماری رینک تعلیم کے اعلی معیار اور بہتر روز گار کے امکان کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم تھیوری اور پریکٹس کے بہترین امتزاج کے ساتھ تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ طلباء ٹی وی ، پرنٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، رابطہ عامہ اور ایڈورٹائزنگ میں دستیاب مواقع کا خاطر خواہ استعمال کرنے کے لائق ہوں۔
واضح رہے کہ اے ایم یو کا شعبہ ترسیل عامہ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسیز کی تعلیم فراہم کرتا ہے جس میں ٹی وی نیوز اور کرنٹ افیرز، پروڈکشن فلم اینڈ کلچرل اسٹڈیز، سائنس اور ہیلتھ کمیونیکیشن اور میڈیا و ماحولیات کا احاطہ کیا جا تا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Foreign Students Numbers Decrease in AMU: اے ایم یو میں بیرونی ممالک کے طلبہ کی تعداد میں کمی