ETV Bharat / state

اے ایم یو وفد کی اقوام متحدہ میں جی جی آئی ایم کے اجلاس میں شرکت - ورچوئل اجلاس

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک وفد نے پروفیسر قاضی مظہر علی (صدر، ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس ایپلی کیشنز شعبہ) کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی گلوبل جیو اسپیشیئل انفارمیشن مینجمنٹ (یو این جی جی آئی ایم) کے دسویں اجلاس میں شرکت کی۔

AMU delegation attends UN GGIM session
اے ایم یو وفد کی اقوام متحدہ میں جی جی آئی ایم کے اجلاس میں شرکت
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:11 AM IST

پروفیسر مظہر علی نے بتایا کہ 121 ممالک سے تقریبا 400 مندوبین کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں 29 یونیورسٹیاں بھی شامل تھیں۔ اور اس میں اے ایم یو واحد بھارتی یونیورسٹی تھی۔ اجلاس میں اے ایم یو کو آبزرور کا درجہ دیا گیا۔

آن لائن سیشن کے دوران پروفیسر مظہر علی نے قومی، علاقائی اور عالمی پس منظر میں جیو اسپیشیئل انفارمیشن کے موجودہ اور مستقبل کے نکات پر روشنی ڈالی۔ ایجنڈے کے مختلف امور پر اے ایم یو کے مندوبین نے بیان شامل ہے جس میں مقامی جغرافیائی معلومات اور اعداد و شمار کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

آن لائن اجلاس کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اسٹیفن ( چیئر، یو این جی جی آئی ایم)، گریگ ایسکاٹ اور کرسٹا نے انجام دیئے۔

اس ورچوئل اجلاس میں اے ایم یو کی طرف سے پیش کیے گئے بیان کو یو این جی جی آئی ایم کی فائنل رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.