ETV Bharat / state

AMU Annual Flower Show: اے ایم یو میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا اہتمام - گلستان سرسید

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لینڈ اینڈ گارڈن AMU Land and Garden Department شعبہ کے زیر اہتمام 12 اور 13 مارچ کو گلستان سرسید میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اے ایم یو میں سالانہ پھولوں کی نمائش
اے ایم یو میں سالانہ پھولوں کی نمائش
author img

By

Published : Mar 8, 2022, 3:10 PM IST

اے ایم یو میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے قریب موجود 'گلستان سرسید' میں سال میں دو مرتبہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں یونیورسٹی اور ضلع علی گڑھ کے پھولوں کے شوقین افراد اپنے خوبصورت پھولوں کے گملے کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

اس نمائش میں مختلف زمرے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

دو روزہ پھولوں کی نمائش میں خاصی تعداد میں عوام کو مختلف قسم کے پھولوں کی خوشبوں اور ان کی خوبصورتی کھینچ لاتی ہے۔

یونیورسٹی گارڈنس اور پرائیویٹ گارڈن کی ججنگ دس مارچ کو کی جائے گی۔ خواہش مند افراد اپنی انٹریز 9 مارچ تک لینڈ اینڈ گارڈن دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بھیج سکتے ہیں۔

یونیورسٹی لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ 11 مارچ کو مقابلوں کے شرکاء اپنے اپنے گملے 'گلستان سرسید' میں لا سکتے ہیں۔ 10 مارچ کو ججنگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش 12 مارچ کو صبح 11 بجے سے پانچ بجے تک اور 13 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک عام لوگوں کے لیے کھلی رہے گی۔

14 مارچ کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے گلستان سرسید میں پھولوں کے گملے فروخت کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.