ETV Bharat / state

AMU Announces Essay Competition زبان و ادب پر سرسید کے اثرات' موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا اعلان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے یونیورسٹی اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے لیے انگریزی، ہندی اور اردو میں ’زبان و ادب پر سر سید کے اثرات‘ موضوع پر سالانہ کل ہند مضمون نویسی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ AMU Announces Essay Competition On Sir Syed’s Influence On Language And Literature

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 8:17 PM IST

علیگڑھ (اترپردیش): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے یونیورسٹی اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے لیے انگریزی، ہندی اور اردو میں ’زبان و ادب پر سر سید کے اثرات‘ موضوع پر سالانہ کل ہند مضمون نویسی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال ہونے والا قومی مضمون نویسی مقابلہ تین زبانوں انگریزی، اردو اور ہندی میں منعقد کیا جا رہا ہے اور پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام الگ الگ تینوں زبانوں میں دیا جائے گا۔

بانی درسگاہ سرسید احمد خان 18 اکتوبر 1817 کو دہلی کے ایک خوددار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سرسید احمد خاں کا شمار ہندوستان کی عہد ساز شخصیتوں میں ہوتاہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندستان کو اپنے جن مایہ ناز سپوتوں پر فخر ہے ان میں ایک نام سر سید احمد خاں کا بھی ہے، جس نے اپنی پوری زندگی ،ملت کے کاموں کے لئے وقف کردی تھی۔ سر سید ایک حقیقت پسند انسان تھے وہ تعلیم کی ترقی کو ملت کی ترقی کا ذریعہ سمجھتے تھے۔

سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال یونیورسٹی انتظامیہ قومی مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرواتی ہے۔ مضمون نویسی مقابلہ سبھی ہندوستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات کے لیے ہے۔ بارہویں جماعت تک کے طلباء و طالبات مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ ہر زبان میں تین نقد انعامات ہیں، پہلا انعام 25,000 روپے، دوسرا 15,000روپے اور تیسرا انعام 10,000روپے پر مشتمل ہے۔ فاتحین کو سر سید کی یوم پیدائش (17 اکتوبر) کو سرسید ڈے تقریبات کے موقع پر انعامات پیش کئے جائیں گے۔

مضمون بذریعہ ڈاک پبلک ریلیشنز آفس، اے ایم یو، علی گڑھ-202001 کے پتہ پر اور ایک سافٹ کاپی بذریعہ ای میل یکم اکتوبر 2023 تک ای میل آئی ڈی amuessaycompetition@gmail.com پر ارسال کرنا ہے۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ www.amu.ac.in پر دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Jamaat e Islami Hind بھارت کے نئے فوجداری قوانین پر جماعت اسلامی ہند نے خدشات ظاہر کیے

واضح رہے 2021 تک یہ قومی مضمون نویسی مقابلہ صرف انگریزی زبان میں ہی ہوتا تھا ای ٹی وی بھارت کی خبروں کے اثر کے بعد 2022 سے انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی زبان میں بھی منعقد کروایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.