ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج کو 10 آکسیجن کنسنٹریٹر کا عطیہ

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:50 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم اور عرب امارات میں مقیم صنعت کار طارق چوہان (گروپ سی ای او، ای ایف ایس فیسلٹیز سروس، دوبئی) نے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کو 10 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیے ہیں۔

اے ایم یو میڈیکل کالج کو 10 آکسیجن کنسنٹریٹر کا عطیہ
اے ایم یو میڈیکل کالج کو 10 آکسیجن کنسنٹریٹر کا عطیہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعد اے ایم یو کے سابق طلبہ دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں، اس کے باوجود اے ایم یو کے سابق طلبہ اور مختلف ممالک میں موجود اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن، یونیورسٹی کے مشکل سے مشکل حالات میں مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

کورونا وبا کی پہلی لہر کی طرح دوسری لہر میں بھی اے ایم یو کے سابق طلبہ فراخ دلی کے ساتھ خطیر رقم اور طبی آلات اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو عطیہ کر رہے ہیں۔

اسی طرح اے ایم یو کے سابق طالب علم اور عرب امارات میں مقیم صنعت کار طارق چوہان (گروپ سی ای او، ای ایف ایس فیسلٹیز سروس، دوبئی) کے نمائندے گنیش رام (ایڈمن مینیجر، ای ایف ایس فیسلٹیز سروس انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ) اور سدرہ جنید نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی اور پروفیسر حارث ایم خان کو 10 آکسیجن کنٹریکٹر پیش کیے۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں نئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

کمپنی کے سی ای او طارق چوہان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے ایم یو نے انہیں مشکل حالات میں کھڑے ہونا سکھایا ہے۔ اپنی تعلیم اور تربیت کے لئے وہ اے ایم یو کے احسان مند ہے اور یہ ضرورت کے وقت ایک چھوٹا سا عطیہ ہے۔

طارق چوہان کے عطیہ کو سرہاتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ سابق طلبہ ہماری قوت ہے، جنہوں نے بحران کے مواقع پر ہمارا تعاون کیا ہے۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور ہسپتال کو آکسیجن کنسنٹریٹر کا تحفہ ایک نیک قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.