ETV Bharat / state

AMU Part Of chandrayaan 3 Mission اے ایم یو کے سابق طلبہ چندریان تھری مشن کا حصہ بنے

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو کے شعبۂ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے سابق طلبہ پریانشو کمار اور سونالی جین کی کامیابیوں کا جشن منایا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اسرو کے چندریان 3 خلائی مشن اور ٹیم چندریان-3 کا حصہ ہیں۔

AMU Part Of chandrayaan 3 Mission
AMU Part Of chandrayaan 3 Mission
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:42 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، کے شعبۂ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے سابق طلبہ پریانشو کمار اور سونالی جین اسرو کے چندریان 3 خلائی مشن اور ٹیم چندریان-3 کا حصہ ہیں۔ ہندوستانی اسپیس کرافٹ کا چاند کی سطح پر اترنا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ صدر شعبۂ پروفیسر اکرام خان نے پریانشو اور سونالی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی لگن اور مہارت یقینی طور پر دوسرے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پریانشو کمار نے اپنا بی ٹیک اور ایم ٹیک الیکٹرانکس، الیکٹرانکس سرکٹس اور سسٹمز میں مہارت کے ساتھ بالترتیب 2014 اور 2017 میں مکمل کیا تھا۔ پاور الیکٹرانکس میں ان کی مہارت نے چندریان 3 مشن کے لینڈر اور روور میں پاور پیکجوں کے تجزیہ اور جانچ میں اہم کردار ادا کیا۔ جب کہ سونالی جین 2014 کی الیکٹرانکس گریجویٹ ہیں جو چندریان-2 اور چندریان-3 دونوں مشنوں میں وکرم لینڈر کی اونچائی کو کنٹرول کرنے کے عمل کا حصہ بنیں۔ انھوں نے 2008 میں چندریان-1 لانچ پیڈ ٹیم کا حصہ رہنے والی اے ایم یو کی سابق طالبہ خوشبو مرزا سے تحریک حاصل کی۔
اے ایم یو سے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی ڈاکٹر منیشا گپتا جو اس وقت اسرو کے خلائی ایپلی کیشن سنٹر، احمد آباد میں سائنٹسٹ ایس ایف کے عہدے پر فائز ہیں، نے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی اسرو کی بے مثال کامیابی کو سراہا۔ اے ایم یو ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتا ہے جہاں اس کے گریجویٹس غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی خدمات کے ذریعہ ترقی کی راہیں روشن کرتے رہیں۔ یہ کامیابی، خلائی تحقیق میں ہندوستان کی اہلیت و قابلیت کی تصدیق کرتی ہے اور پر عزم انجینئروں کے اہم کردار کو واضح کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.