ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن نے 344 میرٹ اسکالرشپ کا اعلان کیا - ے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن

علی گڑھ الومنئی ایسوسی ایشن، واشنگٹن، ڈی سی (اے اے اے ڈی سی) نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کو 344 میرٹ کم مینس اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 5:54 PM IST

علی گڑھ الومنئی ایسوسی ایشن، واشنگٹن، ڈی سی کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23 اسکالرشپ میرٹ اور مالی حالت کی بنیاد پر اے ایم یو میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کرنے والے مستحق طلباء کو دیے جاتے ہیں۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، رہائش کے اخراجات، اور کتابوں وغیرہ کے تعلیمی اخراجات شامل ہیں۔

شکیلہ رضا (صدر، اے اے اے ڈی سی) نے کہا کہ ایسوسی ایشن اے ایم یو میں مستحق طلبا کی تعلیم کی حمایت کے لیے پرعزم ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم سماجی اور اقتصادی ترقی کی کلید ہے، اور ہم لیڈروں اور پیشہ ور افراد کی اگلی نسل کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2000 درخواستوں میں سے 344 کا انتخاب تعلیمی کارکردگی، مالی ضرورت اور درخواست دہندگان کے ذاتی بیانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ 344 منتخب طلباء میں سے 200 طلباء پہلے سے اسکالر شپ پانے والے طلباء ہیں، جب کہ 144 طلباء کو پروفیسر اکرام خاں کی قیادت میں اے ایم یو الومنئی افیئرز کمیٹی کی نمائندہ ٹیم نے منتخب کیا ہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ”ہم علی گڑھ الومنئی ایسوسی ایشن واشنگٹن ڈی سی کی فراخدلانہ حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔ یہ وظائف ہمارے طلباء کو بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنے تعلیمی مقاصد کو حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔ ہم اے ایم یو کے طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے الومنئی ایسوسی ایشن کے عزم کی تعریف کرتے ہیں“۔

واضح رہے علی گڑھ الومنئی ایسوسی ایشن واشنگٹن ڈی سی کا قیام 1975 میں ہوا تھا اور یہ اپنے میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے ذریعے چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اے ایم یو میں تعلیم اور ریسرچ کو تعاون دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو رجسٹرار کی جانب سے پروفیسر کو نوٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.