ETV Bharat / state

North India NGO Conference اے ایم پی نارتھ انڈیا این جی او کانفرنس اختتام پذیر - لکھنؤ خبر

لکھنو کے علی میاں حج ہاوس میں اے ایم پی نارتھ انڈیا این جی او کانفرنس کے دوسرے دن اتوار کو مختلف سیشنز منعقد ہوا، جس میں اقلیتوں کے تعمیر و ترقی میں کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے پر غور و فکر کیا گیا۔

کانفرنس اختتام پذیر
کانفرنس اختتام پذیر
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنو کے علی میاں حج ہاوس میں اے ایم پی نارتھ انڈیا این جی او کانفرنس کے دوسرے دن اتوار کو مختلف سیشنز منعقد ہوا، جس میں اقلیتوں کے تعمیر و ترقی میں کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے پر غور و فکر کیا گیا۔ اس پروگرام میں ملک کے دانشور طبقہ سمیت متعدد این جی اوز نے شرکت کی۔پہلا سیشن شراکت داری اور تعاون -آگے بڑھنے کا واحد راستہ کے عنوان سے منعقد ہوا- پہلے سیشن کے میزبان فیصل صدیقی ہیڈ اے ایم پی پارٹنرشپ تھے ۔انہوں نے کنسپٹ نوٹ فاروق صدیقی ہیڈ اے ایم پی این جی او کنکٹ نے پیش کیا ۔ اس موضوع پر گفتگو کرنے والوں میں عبد السبحان،فاؤنڈر و ایم ڈی فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، سمیر احمد صدیقی ممتاز موٹیویشنل اسپیکر و آئ ایس کوچ ، آصف مجتبیٰ فاؤنڈر و ڈائریکٹر مائلز ٹو اسمائل فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر اقصیٰ شیخ فاؤنڈر ہیومن سولیڈیریٹی فاؤنڈیشن و ایسوسی ایٹ پروفیسر جامعہ ہمدرد میڈیکل کالج شامل تھے ۔

دوسرے سیشن میں زکوٰۃ اور اوقاف: با اختیار بنانے کے لئے الہامی آلہ کے عنوان سے ماہرین نے اپنی رائے پیش کی۔ اس سیشن کی میزبان عائشہ محمود تھیں اور اسکی صدارت مولانا سید صفی حیدر سیکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ تھے۔ اس سیشن میں مقرر خاص کی حیثیت سے ڈاکٹر سید ظفر محمود صدر زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا نے حصہ لیا ۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر سلمان اسد ممبر دہلی اسٹیٹ وقف ٹریبیونل ،عبدالمہیمن اظہر صفا بیت المال ٹرسٹ حیدرآباد شامل تھے۔ خواتین کے لئے مخصوص سیشن بعنوان خواتین کی شمولیت اور کمیونٹی کی ترقی میں انکا اہم اور مساوی کردار کی میزبانی ڈاکٹر نازیہ اخلاق اسسٹنٹ پروفیسر انٹگرل یونیورسٹی نے کی ۔ اہم اسپیکرز میں ڈاکٹر اروندر اے انصاری پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئ دہلی اور پروفیسر غزالہ جمیل جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی شامل تھیں ۔
این جی اوز کو با صلاحیت بنانے کےلئے بنیاد کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں کو ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ لینے کیلئے ممتاز قومی اداروں میں انکی شمولیت کے لئے ذہن سازی جیسے عنوانات پر بھی سیشنز منعقد ہوئے جس میں سلیم خاں فاؤنڈر سارس امپیکٹ فاؤنڈیشن اینڈ گاندھی فیلو ، ڈاکٹر جاوید عالم ماہرِ اقتصادیات ،ڈاکٹر محمد زبیر احمد اینٹرپرینیورشپ کوچ و بزنس کنسلٹنٹ بریلی ، ڈاکٹر بے نظیر بیگ فاؤنڈر سیکریٹری ایکسیلنٹ انگلش اسکول بنگلور ، انیس کٹی فاؤنڈر اینڈ ڈائریکٹر انیس ڈیفینس کیرئیر انسٹیٹیوٹ پونے، سید معصوم رضا اکیڈمک ہیڈ ایلن کیرئیر انسٹیٹیوٹ کوٹا ، ڈاکٹر محمد اطہر انصاری ایسوسی ایٹ پروفیسر نالندا میڈیکل کالج بہار و سیکریٹری ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتامی اجلاس میں ممتاز معالج پروفیسر کوثر عثمان، ڈاکٹر امیر اللہ خاں ماہر اقتصادیات تلنگانہ اور ڈاکٹر عبدالاحد صدیقی فاؤنڈر ڈائریکٹر پَلس اسپتال لکھنؤ و چیئرمین وھائٹ ہال گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے پر ہوا ۔

مزید پڑھیں:Jalal Lakhnavi: جلال لکھنوی ہماری کلاسیکی ادبی تہذیب کے نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.