ETV Bharat / state

امروہہ میں کسانوں نے قومی شاہراہ کو جام کیا

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی قومی شاہراہ 9 پر بھارتی کسان یونین بھنو نے زرعی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بلاک کردیا۔ کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت زراعت بل کو واپس لے اور MSP قانون نافذ کرے۔

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 7:29 PM IST

امروہہ میں کسانوں نے قومی شاہراہ کو جام کیاامروہہ میں کسانوں نے قومی شاہراہ کو جام کیا
امروہہ میں کسانوں نے قومی شاہراہ کو جام کیا

اترپردیش کے امروہہ ضلع میں بھارتی کسان یونین بھنو نے زراعت بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی کسان یونین بھنو سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے قومی شاہراہ 9 کو جام کردیا اور زوردار نعرے بازی کی۔

امروہہ میں کسان یونین کا احتجاج
بھارتیہ کسان یونین بھنو کے قومی نائب صدر چودھری دیوکار سنگھ نے کہا کہ حکومت تین ایسے کالے آرڈیننس لائی ہے جو کسان مخالف ہے اور یہ کسی بھی طرح سے کسانوں کے مفاد کے لیے نہیں لائی گئ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بل کسانوں کے لئے کالا باب ہے۔ چودھری دیوکار سنگھ نے کہا کہ حکومت کو یہ آرڈیننس واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا کسان حکومت تشکیل دے سکتا ہے تو وہ حکومت کو گرا بھی سکتا ہے۔چودھری دیوکار سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت اس بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو پھر کسانوں کی طرف سے مسلسل احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس جیسے اوقات میں بھی ، ملک کے کسانوں نے ملک کی جی ڈی پی کو بچانے کا کام کیا ہے۔چودھری دیوکار نے کہا کہ اگر اس بل کے فوائد ہیں تو حکومت مختلف مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کرے اور کسانوں کو اس بل کے فوائد بتائے اور اگر حکومت کسان کا فائدہ چاہتی ہے تو ایم ایس پی قانون نافذ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.